Tuesday , June 19 2018
Home / Top Stories / تعلقات میں تعطل توڑنے مودی۔ نواز بات چیت

تعلقات میں تعطل توڑنے مودی۔ نواز بات چیت

اسلام آباد 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ہند نریندر مودی نے آج وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے ٹیلیفون پر بات کی تھی جسے باہمی تعلقات میں موجود تعطل کو اور تعطل کا شکار سفارتی مذاکرات کے احیاء کی کوشش سمجھا جارہا ہے۔ نئے معتمد خارجہ ایس جئے شنکر نے جو ہندوستان کے تعلقات سارک ممالک سے مستحکم کرنے کے لئے ’’سارک یاترا‘‘ پر ہیں، ک

اسلام آباد 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ہند نریندر مودی نے آج وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے ٹیلیفون پر بات کی تھی جسے باہمی تعلقات میں موجود تعطل کو اور تعطل کا شکار سفارتی مذاکرات کے احیاء کی کوشش سمجھا جارہا ہے۔ نئے معتمد خارجہ ایس جئے شنکر نے جو ہندوستان کے تعلقات سارک ممالک سے مستحکم کرنے کے لئے ’’سارک یاترا‘‘ پر ہیں، کہاکہ مودی نے ٹیلیفون پر نواز شریف سے کہاکہ وہ معتمد خارجہ کو روانہ کررہے ہیں۔ اُن کا یہ ٹیلیفون کال صدر امریکہ بارک اوباما کے وزیراعظم پاکستان سے ٹیلیفون پر مذاکرات کے چند گھنٹوں بعد کیا گیا تھا۔ اُنھوں نے معتمد خارجہ کو روانہ کرنے کے اعلان سے ظاہر کردیا کہ وہ اب پیشرفت کے لئے تیار ہیں۔ حکومت پاکستان کے ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ ہم واضح طور پر ہندوستان کو اطلاع دے چکے ہیں کہ قبل ازیں مذاکرات کے غیر مشروط احیاء کی پیشکش کرنا چاہتے ہیں۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان کے موقف کو قبول کرلیا گیا ہے۔ معتمد خارجہ کے دورہ پاکستان کے موقع پر تمام مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ نواز شریف کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج صبح نواز شریف کو ٹیلیفون پر اطلاع دی گئی کہ معتمد خارجہ ہندوستان، پاکستان کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم مودی نے نیک خواہشات کے تبادلہ کے بعد وزیراعظم پاکستان کو اطلاع دی کہ نئے معتمد خارجہ پاکستان کے دورہ پر آرہے ہیں اور وہ بھی پاکستان کا دورہ کرنے کے خواہشمند ہیں۔ وزیراعظم پاکستان نے یاد دہانی کی کہ 27 مئی 2014 ء کو وزیراعظم ہند سے اُن کی ملاقات ہوچکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT