Thursday , September 20 2018
Home / عرب دنیا / تعلقات پر تنازعہ کے درمیان وزیراعظم ملائیشیاء کی شاہ سلمان سے ملاقات

تعلقات پر تنازعہ کے درمیان وزیراعظم ملائیشیاء کی شاہ سلمان سے ملاقات

ریاض 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے آج یہاں سعودی عرب کے شاہ سلمان سے ملاقات کی جس سے ان دونوں قائدین کے درمیان قریبی اور بعض مرتبہ متنازعہ رہے تعلقات کا اظہار ہوتا ہے۔ نجیب رزاق 700 ملین امریکی ڈالر کے رشوت ستانی اسکینڈل کے باوجود اقتدار پر فائز ہیں۔ ملائیشیائی اٹارنی جنرل نے نجیب کو رشوت ستانی کے الزام سے بری کردیا ہے اور کہا ہے کہ ان کے شخصی کھاتے میں پائے جانے والے کروڑوں ڈالر دراصل سعودی عرب کے شاہی خاندان کی طرف سے بطور عطیہ جمع کئے گئے تھے اور اس کا بڑا حصہ واپس کیا جاچکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT