Monday , May 21 2018
Home / شہر کی خبریں / تعلیمی اداروں کے معیار کو بہتر بنانے پر زور : وِدیا ساگر راؤ

تعلیمی اداروں کے معیار کو بہتر بنانے پر زور : وِدیا ساگر راؤ

حیدرآباد۔ 19 نومبر (سیاست نیوز) گورنر مہاراشٹرا سی ایچ وِدیا ساگر راؤ نے ہندوستان میں اعلیٰ تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے اقدامات پر زور دیا ہے۔ یہاں سیامبوسس انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ریسیڈنشیل کیمپس کا افتتاح کرنے کے بعد تقریر کرتے ہوئے ودیا ساگر راؤ نے کہا کہ میرے ماتحت مہاراشٹرا میں 20 یونیورسٹیوں کے چانسلرس ہیں جہاں 3 یونین طلبہ اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ مجھے اکثر یہ حیرت ہوتی ہے کہ ہماری یونیورسٹیوں کو دُنیا کی سب سے اعلیٰ ترین یونیورسٹیوں میں شمار کیوں نہیں کیا جاتا۔ ہندوستانی تعلیمی اداروں کو بہتر بنانے کیلئے مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ تعلیم ہی معاشی ، سماجی اور سیاسی ترقی کا ضامن ہے۔ راج بھون سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ گورنر مہاراشٹرا نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور ریسرچ میں اختراعی اقدامات کرنے کی وکالت کی۔ مہاراشٹرا میں یونیورسٹیوں کے چانسلرس کی حیثیت سے انہوں نے اب تک کئی کانوکیشنس میں شرکت کی ہے اور طالبات کی اکثریت کو گولڈ میڈلس سے نوازا ہے۔

TOPPOPULARRECENT