Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تعلیمی ترقی کیلئے جدوجہد کرنے کی ضرورت

تعلیمی ترقی کیلئے جدوجہد کرنے کی ضرورت

محبوب نگر۔ 14 ڈسمبر (ای ۔ میل) بامسدوس سوشیل سرویس سنٹر اور میدوین اکیڈیکومکس کے باہم اشتراک سے بامسدوس سوشیل سرویس سنٹر پر پیارا میڈیکل کورسیس کا آغاز کیا گیا۔ اس خصوص میں منعقدہ ایک تقریب کی صدارت ڈاکٹر ناصر علی بامسدوس نے کی اور بحیثیت مہمان خصوصی حیدرآباد سے تشریف لائے۔ ڈاکٹر محمد سمیع الللہ خاں ڈائریکٹر میڈون جناب سید عظمت اللہ حسینی ریٹائرڈ آئی اے ایس، ڈاکٹر واسع قوی، ڈاکٹر غلام عباس ڈائریکٹرس میسکو، ڈاکٹر پی حسین، عبدالہادی ایڈوکیٹ نے شرکت کی۔ سمینار کا آغاز خطیب و امام مسجد محمدیؐ آمنہ کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ ڈاکٹر سمیع اللہ خاں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قوم موجودہ حالات سے ہم آہنگ کرنے کیلئے لامتناہی جدوجہد کی ضرورت ہے اور کہا کہ تعلیمی ترقی ہی میں قوم کی ترقی مضمر ہے اور ہمیں قوم کی تعلیمی ترقی کیلئے حکومت پر تکیہ کرنے سے زیادہ اپنے طور پر تیاری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے ذمہ داروں کو قوم کی تعلیمی ترقی کیلئے کمربستہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے ڈاکٹر ناصر بن علی بامسدوس کی جانب قوم کی تعلیمی اغراض و مقاصد کے لئے ایک ہمہ منزلہ عمارت کی تعمیر پر انہیں مبارکباد پیش کی اور بامسدوس سوشیل سرویس سنٹر کی تعلیمی اور ملی خدمات کی بھی ستائش کی اور بامسدوس سوشیل سرویس سنٹر پر فاصلاتی تعلیم ، اوپن اسکول اور پیارا میڈیکل کالج کے قیام کیلئے اقدامات کا تیقن دیا اور کہا کہ عبادتوں کے ساتھ خدمت خلق ہی خدا کو راضی کرنے کا واحد ذریعہ ہے۔ اسی جذبہ کے ساتھ بامسدوس سوشیل سرویس سنٹر پر کام کیا جائے گا۔ سرپرست بامسدوس سوشیل سرویس سنٹر ڈاکٹر ناصر بن علی بامسدوس سرپرست سنٹر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مرکز میں نئے کورسیس کے آغاز کے لئے تعاون کے طور پر 50,000/- روپئے عطیہ صدر مرکز سلیم نواب کے حوالے کردیا اور کہا کہ یہاں پر زیرتعلیم طلباء کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لئے کسر نہ چھوڑی جائے۔ قبل اس کے جناب سلیم نواب صدر سنٹر نے مہمانوں کا استقبال کیا اور شریک معتمد جناب غلام غوث نے مرکز کی کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ محمد تقی حسین تقی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ اس پروگرام میں نائب صدر سنٹر انور پاشا، محمد عبدالوہاب، معتمد داؤد احمد ایڈوکیٹ، ظہور احمد خازن، محمد احمد این آر آئی، معززین شہر محمد ذکی جرنلسٹ، رفیق احمد پٹیل جرنلسٹ، محمد محسن خان، مسیح الدین نمائندہ کونسلر وارڈ نمبر17، عبدالقدیر، مرزا قدوس بیگ، عبدالرزاق، خواجہ پاشاہ ہاشمی، عابد حسین ہاشمی، صادق اللہ، شیخ سالم موظف تحصیلدار، مولانا محمد نعیم کوثر رشادی، پروفیسر محمد غوث ، عبدالجبار، رحمن شریف، حبیب کے علاوہ طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT