Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تعلیمی سہولتوں سے استفادہ کرنے طلبہ کو مشورہ

تعلیمی سہولتوں سے استفادہ کرنے طلبہ کو مشورہ

بیدر 19 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکاری سطح پر تعلیم کیلئے دی جانے والی تمام سہولتوں کا استعمال طلباء و طالبات کو کرنا چاہئے۔ ایک وقت تھا جب پڑھائی کرنے کیلئے کوئی انتظام آمد و رفت اور دیگر سہولتوں سے متعلق نہ تھا۔ آج سب کو حکومت کی جانب سے مفت کتابیں، یونیفارم اور کھانا دیا جارہا ہے۔ اس لئے ہر طرح سے بے فکر ہوکر علم کی چاہت کو اپنے

بیدر 19 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکاری سطح پر تعلیم کیلئے دی جانے والی تمام سہولتوں کا استعمال طلباء و طالبات کو کرنا چاہئے۔ ایک وقت تھا جب پڑھائی کرنے کیلئے کوئی انتظام آمد و رفت اور دیگر سہولتوں سے متعلق نہ تھا۔ آج سب کو حکومت کی جانب سے مفت کتابیں، یونیفارم اور کھانا دیا جارہا ہے۔ اس لئے ہر طرح سے بے فکر ہوکر علم کی چاہت کو اپنے اندر مزید بڑھانا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار مصطفی قادری سی آر سی بھالکی نے کیا۔ وہ سرکاری اُردو ہائر پرائمری اسکول بھالکی میں آٹھویں جماعت کے بچوں کو مفت دی جانے والی سیکلوں کی تقسیم کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ آج پرائیوٹ اسکولوں میں ہزاروں روپئے خرچ کرکے داخلہ لیا جاتا ہے۔ جبکہ سرکاری اسکولوں میں مفت بغیر کسی ڈونیشن فیس یا ماہانہ فیس کے داخلہ دیا جاتا ہے اور معیاری تعلیم دی جاتی ہے۔ بھالکی کا سرکاری اُردو اسکول ایک ایسا واحد اسکول ہے جہاں طلباء کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ محترمہ بھگوان داس ہیڑے سماجی کارکن اور صدر مارواڑی مہیلا منڈل بھالکی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں بچوں سے کہاکہ آپ کو دی جانے والی سائیکل کو اپنی کتابوں کی طرح حفاظت کریں اور اس شہر اور ملک کا نام سارے عالم میں روشن کریں۔ جناب ماروتی واگھے نے کہاکہ بچے اپنی سائیکل کا استعمال صرف اسکول جانے اور آنے کیلئے کریں تو اس سے سائیکل سال بھر سے زیادہ عرصہ تک محفوظ رہے گی۔ جناب ملکارجن ہلمنڈگے اور مٹھ پٹی چیف آفیسر ٹی ایم سی بھالکی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ جملہ 58 طلباء میں سائیکلیں تقسیم کی گئیں۔ اولیائے طلباء بھی اس تقریب میں شریک تھے۔ محترمہ ناظرہ بیگم صدر معلمہ کے شکریہ پر جلسہ اختتام پذیر ہوا۔

TOPPOPULARRECENT