Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر ملازمت کے فارمس داخل کرنے کا مشورہ دکن ریڈیو پر ایم اے حمید کی معلومات

تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر ملازمت کے فارمس داخل کرنے کا مشورہ دکن ریڈیو پر ایم اے حمید کی معلومات

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے گروپ II کے امتحانات اور ریلوے کے امتحانات کے لیے فارمس آن لائن داخل کئے جارہے ہیں ۔ اس کے لیے تعلیمی قابلیت کم از کم ڈگری کامیاب ہونا ہے ۔ ریلوے کے لیے عمر 32 سال اور گروپ II کے لیے زائد عمر 44 سال تک ہے ان کے لیے آن لائن رجسٹریشن جاری ہے ۔ ان معلومات کو دکن ریڈیو کے راست نشریہ پروگرام میں ایم اے حمید نے سوالات کے جوابات کے ذریعہ فراہم کیا۔ کمپیوٹر پر مبنی امتحان آیا مشکل ہے یا آسان ؟ طالب علم اگر کمپیوٹر سے واقف نہ ہو تو جوابات حل نہیں کرسکتا ایسے احساس کے متعلق شکوک کو دور کرتے ہوئے بتلایا کہ یہ آسان ہے اور امتحان کا خوف یا کمپیوٹر کا خوف نہ رکھیں ۔ بلکہ جوابات کو صرف اے بی سی ڈی میں کلک کرتے ہوئے دینا ہے جو وقت بھی بچاتا ہے ۔ اہم بات جو سامعین اور قارئین کو بتائی گئی وہ یہ ہے کہ  تعلیمی قابلیت کو معیار نہ بنایا جائے کہ میں ایم بی اے ہوں یا ایم ایڈ ، ایم اے بلکہ جس تعلیمی قابلیت پر اہلیت ہے اس کی بنیاد پر فارم داخل کریں جیسے اب گروپ II کے لیے کوئی بھی گریجویٹ اہل ہے تب ایم بی اے بھی اہل ہوگا ۔ ایم اے بھی اہل ہوگا ۔ وہ اپنی قابلیت کی ملازمت کا انتظار نہ کرے بلکہ ڈگری کی بنیاد پر فارم داخل کردیں ۔ امتحانی پرچہ کی اسکیم کے متعلق طلبہ کو راست جوابات دئیے گئے ۔ صدیقہ فاطمہ نے بڑی عمدگی سے سوالات مرتب کیے اور دوران پروگرام پوچھے جانے والے سوالات کو شامل کیا ۔ محمد منیر نے معاونت کی ۔ زاہد فاروقی ریڈیو اسٹیشن منیجر ، فہیم انصاری یاسمین اس کے معاون رہے ۔ ایم اے حمید کے تشفی بخش جوابات کے بعد صدیقہ فاطمہ نے آخر میں شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT