Thursday , February 22 2018
Home / شہر کی خبریں / تعلیمی معیار کو بہتر بنانے حکمت عملی کڈیم سری ہری کا جائزہ اجلاس

تعلیمی معیار کو بہتر بنانے حکمت عملی کڈیم سری ہری کا جائزہ اجلاس

حیدرآباد۔/22نومبر، ( سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر تعلیم کڈیم سری ہری نے ریاست میں تعلیم کو معیاری بنانے کیلئے 10 ڈسمبر تک حکمت عملی تیار کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ 30 اپریل 2018 سے قبل تعلیمی اداروں کو منظوریاں حاصل کرلینا ہوگا اس کے بعد کسی بھی طرح کی منظوری نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے تمام مسابقتی امتحانات آن لائن منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ سال سے تعلیمی اداروں میں نیا تعلیمی سال یکم جون سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ طلبہ کی خودکشی کے واقعات کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے جائیں گے۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے آج محکمہ تعلیم کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ مختلف امور کا جائزہ لیا اور آئندہ سال 30 جون سے قبل 2000 کروڑ روپئے کے تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ تعلیمی سال سے بڑے پیمانے پر اصلاحات لائے جائیں گے۔ خانگی اور کارپوریٹ اداروں کو بھی حکومت کے قواعد پر عمل کرنا لازمی ہوگا ورنہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ تعلیمی سال سے حکومت کے تعلیمی کیلنڈر پر موثر عمل آوری کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے تعلیمی اداروں میں انفراسٹرکچر کی سہولیات کے سلسلہ میں بھی ضروری ہدایات دیں۔

ٹی ایس آر ٹی سی میں
279 جائیدادوں پر تقررات
حیدرآباد۔/22نومبر، ( این ایس ایس ) حکومت نے تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( ٹی ایس آر ٹی سی ) میں راست تقررات کیلئے مخلوعہ جائیدادوں کے موقف کا جائزہ لیا۔ محکمہ کی پیش کردہ تجاویز پر غور و خوض کے بعد حکومت نے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ ٹی ایس آر ٹی سی میں 279 جائیدادوں پر تقررات کی اجازت دے دی، ان میں جونیر اسسٹنٹ( فینانس ) 39، جونیر اسسٹنٹ ( پرسونل ) 33، میکانیکل سوپر وائزر ٹرینی ( ایم ایس ٹی ) 123 اور ٹریفک سوپر وائزر ٹرینی ( ٹی ایس ٹی ) 84 جائیدادیں شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT