Wednesday , December 12 2018

تعلیمی نظام پر اسکولوں کا سروے۔ لوک ستہ

حیدرآباد۔25جولائی(پریس نوٹ) میدک میں ماسائی پیٹ ریلوے کراسنگ پر پیش آئے ٹرین حادثہ جن میں اسکول بس کو ٹرین کی ٹکر سے 24 طلبہ ہلاک ہوگئے، پر لوک ستہ پارٹی نے کہا کہ پارٹی اس تعلق سے حادثہ مقام کے اطراف و اکناف مقامات اسلام پور، کشٹاپور، وینکٹا پلی دیہاتوں کا تفصیلی سروے کرتے ہوئے یہاں سرکاری، خانگی مدارس میں نظام تعلیم، تعلیم کا معیار، طلبہ کو سواری سہولتیں، تعداد و دیگر امور کا مکمل سروے کرے گی۔ صدر لوک ستہ پارٹی بنڈارو رام جیون راؤ نے ایک میڈیا بیان میں یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی آئندہ ہفتہ اپنی رپورٹ پیش کرے گی اور حکومت پر اسکولوں میں معیاری تعلیم، بچے کو تعلیم کی فراہمی کیلئے زور ڈالے گی۔

TOPPOPULARRECENT