Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / تعلیمی کاروان ’’ اڑان ایکسپریس ‘‘ کا دفتر سیاست میں خیرمقدم

تعلیمی کاروان ’’ اڑان ایکسپریس ‘‘ کا دفتر سیاست میں خیرمقدم

۔17ریاستوں سے 17ہزار کلو میٹر کا فاصلہ طئے، تعلیمی بیداری شعور پروگرام سے تعاون کرنے جناب زاہد علی خاں کا پیشکش
حیدرآباد۔/18اکٹوبر، ( سیاست نیوز) یہاں ملک کے 17 ریاستوں کے 17ہزار کلو میٹرکا فاصلہ طئے کرتے ہوئے حیدرآباد پہنچی ’’اڑان ایکسپریس ‘‘ کا دفتر سیاست میں خیرمقدم کیا گیا۔ یہ تعلیمی کاروان ایک مقصد کیلئے آج سے ایک سال قبل ہوئے مہاراشٹرا سے اپنے تعلیمی بیداری شعور پروگرام اور نوجوانوں اور طلبہ میں شخصیت سازی کیلئے بین الاقوامی شہرت یافتہ شخصیت ساز کونسلر سید سعید احمد صدر رابطہ فاؤنڈیشن نے شروع کیا تھا اور مہاراشٹرا ، گجرات، راجستھان، بہار، یو پی، مدھیہ پردیش، کرناٹک سے زائد از 143 مقامات چھوٹے برے شہروں، گاؤں، دیہاتوں میں اپنے کاروان کو لے کر ’’ اپنا مقام پیدا کر ‘‘ کے عنوان سے تعلیم کو پیسوں پر تحریک کے تحت جاری رکھے ہیں۔ حیدرآباد میں 23 اکٹوبر تک اس کاروان کاقیام ہے جبکہ تلنگانہ کے 31 اضلاع کے دورے کیلئے پروگرام کو بنایا گیا۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روز نامہ ’سیاست‘ نے اس اسکیم کا نفس نفیس مشاہدہ کرتے ہوئے اس کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، ادارہ سیاست کے تحت تعاون و اشتراک کا پیشکش کیا۔ ڈراپ آؤٹ بچوں کیلئے ’ دستک ‘ پروگرام اور سرپرستوں کیلئے آؤ سرپرست پہلے اس مشن کے خصوصی پروگرامس ہیں۔ سعید صاحب ایک نہایت حرکیاتی اور فعال شخصیت ہیں جو ایک مقصد لئے رابطہ فاؤنڈیشن کے اس کاروان کو چلارہے ہیں۔ ان کی یہ بس جس کو ’ اڑان ایکسپریس ‘ کا نام دیا گیا تمام عصری سہولیات سے لیس ہے، اے سی، ایل ای ڈی اور 30 تا35 طلبہ کیلئے کلاس روم بنایا گیا ہے۔ اردو زبان میں ملک بھر میں اپنی نوعیت کا منفرد اور اعلیٰ بامقصد تعمیری کام اور نئی نسل کو تیار کرنا ہے۔ اس کی پذیرائی ہونی چاہیئے۔ ایم اے حمید، عثمان الہاجری، احمد علی اس موقع پر موجود تھے۔ حیدرآباد میں اس پروگرام کیلئے9822603059 رابطہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT