Friday , May 25 2018
Home / ہندوستان / تعلیمی کارواں ’’اڑان ایکسپریس‘‘کی تعلیمی فروغ

تعلیمی کارواں ’’اڑان ایکسپریس‘‘کی تعلیمی فروغ

اور شخصیت سازی کے مقصد سے ممبئی آمد
ممبئی۔ 14نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) ملک میں اور خصوصاً اقلیتی فرقے میں تعلیم کوفروغ دینے اور طلباء کی شخصیت سازی کے مقصد کے تحت ’’اڑان ایکسپریس‘‘کی شکل میں تعلیمی کارواں 15نومبر کو ممبئی کی حدود میں داخل ہوگا اور10دسمبر تک اپنے تعلیمی اور شخصیت سازی کے مشن پر کام کرے گا۔اس کارواں کے سفر کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے شخصیت سازکونسلراور صدر رابطہ فاونڈیشن سیّد سعید احمد نے کہا کہ ’’اڑان ایکسپریس‘‘کی شکل میں تعلیمی کارواں ایک سال قبل مہاراشٹر کے تعلیمی اور ثقافتی شہر پونے سے شروع کیا گیا اورملک کی 18 ریاستوں اور تقریباً 18 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرچکا ہے ۔اور دوبارہ ممبئی اور اطراف کے علاقوں میں تقریباً 25روز تک تعلیمی مشن پر کام کرے گا۔اس کا مقصد نوجوانوں میں تعلیمی بیداری اور شعور کے ساتھ ساتھ’’شخص سے شخصیت ‘‘کے تحت ان کی شخصیت سازی کرنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ رابطہ فاونڈیشن کے تحت ’’اڑان ایکسپریس‘‘ مہاراشٹرا،گجرات ،راجستھان، بہار،اترپردیش ،مدھیہ پردیش ،کرناٹک کے سینکڑوں چھوٹے بڑے شہروں اور دیہی علاقوں میں اپنا مقام پیدا کرکے عنوان کے تحت تعلیم کو فروغ دینے کی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT