تعلیم اور روزگار کے مواقع پر آج چنچلگوڑہ پر کیریئر کونسلنگ پروگرام

حیدرآباد ۔ 10 جنوری (سیاست نیوز) بیت المال جامع مسجد چنچلگوڑہ کے زیراہتمام آج اتوار 11 جنوری کو صبح 11 بجے نوجوان لڑکے ؍ لڑکیوں کیلئے تعلیم اور روزگار سے متعلق کیریئر کونسلنگ پروگرام دیوڑھی نواب دولہے خان جامع مسجد چنچلگوڑہ میں رکھا گیا ہے، جس میں نامور کیریئر کونسلر جناب ایم اے حمید طلبہ کی شخصی کونسلنگ کریں گے۔ جناب سید حبیب الدین قادری معتمد انتظامی کمیٹی نگرانی کریں گے۔ مسٹر ایم اے منیب 9160635324 پر ربط کریں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT