تعلیم سے بہترین معاشرہ کی تشکیل ممکن

کورٹلہ ۔ 20فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) امیر مقامی جماعت اسلامی کورٹلہ جناب محمد نعیم الدین ‘ جناب الیاس احمد خان صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا شاخ کورٹلہ نے اپنے مشترکہ بیان میں مسلمانوں سے تلنگانہ ریاستی حکومت کی جانب سے اقلیتی طقہ کی غیر شادی شدہ لڑکیوں کیلئے شروع کردہ شادی مبارک اسکیم سے مستفید ہونے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ شادی م

کورٹلہ ۔ 20فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) امیر مقامی جماعت اسلامی کورٹلہ جناب محمد نعیم الدین ‘ جناب الیاس احمد خان صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا شاخ کورٹلہ نے اپنے مشترکہ بیان میں مسلمانوں سے تلنگانہ ریاستی حکومت کی جانب سے اقلیتی طقہ کی غیر شادی شدہ لڑکیوں کیلئے شروع کردہ شادی مبارک اسکیم سے مستفید ہونے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ شادی مبارک اسکیم کا 2اکٹوبر 2014ء سے آغاز ہوچکا ہے ۔ اس تاریخ کے بعد ہونے والی تمام مسلم لڑکیوں کی شادی کیلئے جن کی عمر 18سال سے زائد ہو اور ان لڑکیوں کے والدین کی سالانہ آمدنی 2لاکھ سے زائد ہو۔ اس اسکیم کے تحت 51 ہزار روپئے مالی مدد حکومت کی جانب سے حاصل کرسکتے ہیں ۔ امداد کی یہ رقم سیدھے دلہن کے بینک اکاؤنٹ میںجمع ہوجاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے جماعت اسلامی کورٹلہ اور ویلفیر پارٹی آف انڈیا کورٹلہ کی جانب سے مہم چلائی جارہی ہے ۔اس کے علاوہ شادی مبارک اسکیم کی درخواستیں مفت آن لائن اور دیگر سرٹیفیکٹ کے حصول کیلئے مفت خدمات انجام دی جارہی ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبرات پر 9440045125 ‘ 9441094129 ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT