Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تعلیم سے بہترین معاشرہ کی تشکیل ممکن

تعلیم سے بہترین معاشرہ کی تشکیل ممکن

مدہول 20فروری ( سیاست ڈسڑکٹ نیوز ) تعلیم کے ذریعہ فرد خاندان اور ایک بہتر ین معاشرہ کی تشکیل ممکن ہے علم وہتھیار ہے جس سے انسان خود کو سنوراتے ہوئے سارے سماج کو منور کر سکتا ہے علم ہی کے ذریعہ تاریکی، جہا لت کاسد باب ممکن ہے ان خیالات کااظہار جناب تجمل احمد نمائندہ سیاست مدہول نے شاردا پبلک انگلش میڈیم اسکول میں سیاست کو سچن بنک کی تق

مدہول 20فروری ( سیاست ڈسڑکٹ نیوز ) تعلیم کے ذریعہ فرد خاندان اور ایک بہتر ین معاشرہ کی تشکیل ممکن ہے علم وہتھیار ہے جس سے انسان خود کو سنوراتے ہوئے سارے سماج کو منور کر سکتا ہے علم ہی کے ذریعہ تاریکی، جہا لت کاسد باب ممکن ہے ان خیالات کااظہار جناب تجمل احمد نمائندہ سیاست مدہول نے شاردا پبلک انگلش میڈیم اسکول میں سیاست کو سچن بنک کی تقسیم تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ادارے سیاست کی کا وشوں کے نتیجے میں کئی سالوں سے حیدر آباد کے علاوہ اضلاع میں بھی مفت کوسچن بنک کی تقسیم عمل میں لائی جار ہی ہے جناب زاہد علی خان مدیر اعلی روز نا مہ سیاست حیدر آباد کی دور اندیشی نے تعلیم کی طرف تو جہ مبذول کر تے ہوئے انہوں نے تعلیمی میدان میں خدمات انجام دیتے ہوئے ایس ایس سی کو سچن بنک اردو ، انگلش زبان میں طلباء کو مفت فراہم کرتے ہوئے تعلیمی رہنمائی کر رہے ہیں انہوں نے ادارے سیاست کی خدمات کا تذکرہ کر تے ہوئے کہاکہ ادارے کی جانب سے طلباء و طالبات کو ٹیکنکل تربیت دیتے ہوئے اس مسابقتی دور میں طلباء کی رہنمائی کر رہے ہیں تا کہ طلباء ہر میدان میں کا میا بی حا صل کر تے ہوئے اپنی قوم و ملک کا نام روشن کریں انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ ہر طالب علم کے اندر کئی صلاحتیں ہو تی ہیں ان صلا حیتوں کی صیحح رہنمائی منزل مقصود کی طرف گا مزن ہو تی ہے مسٹر بی وکرم چیر مین شاردا پبلک اسکول نے طلباء سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ ادارے سیاست کی جا نب سے دیا جانے والا تعلیمی مواد طلباء کیلئے قیمتی سر مایہ ثابت ہو گا انہوں نے کہاکہ یہ کام ایک بہت بڑا پنیہ ( ثواب ) ہو گا جس کااجر بھگوان ہمیشہ دیتا رہے گا جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست اور جناب ظہیر علی خان مینجنگ ایڈیٹر، جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سے اظہار تشکر کیا اس موقع پر طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT