Wednesday , July 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تعلیم سے ہی تہذیب یافتہ معاشرہ کی تشکیل

تعلیم سے ہی تہذیب یافتہ معاشرہ کی تشکیل

جرائم ‘ ہر طرح کی ترقی میں رکاوٹ ‘ ڈی آئی جی پرمود کمار کا اظہار خیال

نرمل ۔ 21؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈائرکٹر آف جنرل پولیس ریاست تلنگانہ کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام علاقوں میں سابق مجرمین اور روڈی شیٹرس کی سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہوئے ان کی مکمل تفصیلات حاصل کرنے کے لئے تمام علاقوں میں پولیس کو متحرک کر دیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار کریم نگر ڈی آئی جی مسٹر پی پرموجود کمار نے نمائندہ سیاست سید جلیل ازہر کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا ۔ ڈی آئی جی اسی ضمن میں ضلع ایس پی وشنوس واریار کے ہمراہ نرمل کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کا مکمل سروے کے لئے تمام پولیس اسٹیشنوں کو ہدایات دیتے ہوئے خود بھی کچھ علاقوں میں سروے کا کام کیا جن کے ہمراہ نرمل سب ڈیویژنل پولیس آفیسر مسٹر ٹی منوہر ریڈی ‘ ایڈیشنل ایس پی مسٹر دکھشنا مورتی ‘ سرکل انسپکٹران‘ سب انسپکٹران موجود تھے ۔ پولیس سابق اور قدیم ملزمین پر جیوٹیاگنگ جو عصری ٹکنالوجی ہے اس کے ذریعہ ان کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے ۔ مسٹر پرمود کمارنے بتایا کہ مہاراشٹرا سرحد سے ملزمین کی آمد پرقابو پانے کے لئے نہ صرف ان علاقوں میں پولیس گشت کی جائیگی بلکہ خصوصی دستوں کو متعین کیا جائیگا ۔ ساتھ میں عادی ملزمین کو صحیح راستہ پر لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے تاکہ وہ بھی ایک پرسکون زندگی گذارسکیں ۔ انہوں نے بتایاکہاس جیوٹیاگنگ کی مد د سے کم وقت میں نہ صرف ملزمین کو حراست میں لیا جائیگا بلکہ جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھتے ہوئے جرائم پر قابو پانے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ اور ان کی مکمل معلومات ای کاپس CCTNS میںمحفوظ رکھتے ہوئے پولیس عہدیداروں کو وقت پر مطلع کیا جائیگا ۔ آخر میں ڈی آئی جی کریم نگر رینج نے سرپرستوں سے اپیل کی کہ وہ نسل نو کو تعلیمی زیور سے آراستہ کرنے کی طرف زیادہ توجہ دیں کیونکہ تعلیمیافتہ نسل میں تہذیب یافتہ معاشرہ کی تشکیل میں معاون ثابت ہوسکتی ہے ۔ جرائم چاہئے کسی نوعیت کے ہوں اپنے ملک اپنے علاقہ اور اپنے خاندانوں کی ترقی میں رکاوٹ کا سبب بنتے ہیں ۔ محکمہ پولیس دوستانہ پولیس کے ذریعہ نوجوانوں میں تبدیلی کو خواہاں ہے جس کے لئے دانشوروں اور ذمہ دار شہریوں کو بھی آگے آنے کی ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT