Tuesday , February 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تعلیم سے ہی سماج میں بیداری ممکن

تعلیم سے ہی سماج میں بیداری ممکن

سدی پیٹ میں اسٹیڈی سرکل کی افتتاحی تقریب سے ٹی ہریش راؤ کا خطاب
سدی پیٹ /24 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تعلیم سے ہی سماج میں شعور بیداری لائی جاسکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر بھاری آبھاشی و مارکیٹنگ ٹی ہریش راؤ نے سدی پیٹ میں ایس سی ایس ٹی اسٹیڈی سرکل کے افتتاحی تقریب سے کیا ۔ اس افتتاح کے موقع پر قانون ساز کونسل کے چیف وہپ پاتوری سدھاکر ریڈی ، ایم ایل سی فاروق حسین ، رکن پارلیمنٹ کوتہ پربھاکر ریڈی ، ٹرانسکو ڈائرکٹر سرینواس ریڈی اور جوائنٹ کلکٹر پدماکر موجود تھے۔ اس موقع پر ہریش راؤ نے کہا کہ تلنگانہ ریاست قیام کے بعد سدی پیٹ میں بی سی اسٹیڈی سرکل قائم کیا گیا اور سدی پیٹ ضلع قیام کے بعد ایس سی ایس ٹی اسٹیڈی سرکل کو قائم کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اندرون ایک سال 87 ہزار ملازمتوں پر تقررات عمل میں آئیں گے اور اس سنہری موقع کا فائدہ حاصل کرنے کیلئے طلباء اسٹیڈی سرکل سے استفادہ حاصل کریں ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ تعلیم اور ملازمتوں کی فراہمی کیلئے ایس سی ایس ٹی ، بی سی اور اقلیتوں کے زندگیوں میں روشن لانے کیلئے چیف منسٹر کے سی آر ریاست بھر میں اقامتی مدارس کو قائم کروایا ۔ جبکہ 124 ایس سی اقامتی اسکول ، 25 ایس سی اور 20 ایس ٹی اقامتی کالج برائے لڑکیوں کیلئے قائم کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے 10 سالہ دور حکومت میں صرف 20 ہزار ملازمتوں پر بھرتی کی گئیں جبکہ ٹی آر ایس اقتدار میں آنے کے صرف تین سال میں 25 ہزار ملازمتیں فراہم کی گئیں اور ایک سال کے اندر 87 ہزار ملازمتوں پر تقررات عمل میں آئیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹیڈی سرکل میں 2500 کتابیں مفت طعام اور قیام کے ساتھ تربیت اسٹافنڈ بھی حکومت فراہم کرے گی ۔ انہوں نے طلباء کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک سال سرجکھاکر پڑھنے سے زندگی بھر سر اٹھاکر زندگی گذارا جاسکتا ہے ۔ ہریش راؤ ضلع کلکٹر پولیس کمشنر اور گروپ ون عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہفتہ میں ایک مرتبہ طلباء کو تربیت دیں اور ان کے ساتھ طعام کریں ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بیرونی ممالک میں تعلیم حاصل کرنے کی خواہشمند ایس سی ایس ٹی طلباء کو حکومت کی جانب سے 20 لاکھ گرانٹ فراہم کیا جائے گا ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ موسم سرما کے پیش نظر دس لاکھ 50 ہزار کی لاگت سے خریدی گئیں بلانکٹس سدی پیٹ ضلع بھر میں 5 ہزار 5 سو 50 طلباء میں تقسیم کئے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر دیگر قائدین اور عہدیداروں نے مخاطب کیا ۔

TOPPOPULARRECENT