Tuesday , September 25 2018
Home / جرائم و حادثات / تعلیم میں کمزوری و تناؤ پر دو طلباء کی خودکشی

تعلیم میں کمزوری و تناؤ پر دو طلباء کی خودکشی

حیدرآباد /17 جنوری ( سیاست نیوز ) تعلیم میں کمزوری اور ذہنی دباؤ کا شکار دو طلبہ نے خودکشی کرلی ۔ گاندھی نگر اور ناچارم پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ گاندھی نگر پولیس کے مطابق 19 سالہ اجول کمار جو انٹرمیڈیٹ کا طالب علم تھا ۔ گاندھی نگر علاقہ کے ساکن بابو راؤ کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ یہ لڑکا انٹرمیڈیٹ کے ایک پرچہ میں ناکام ہوگیا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودسوزی کرلی ۔ ناچارم پولیس کے مطابق 16 سالہ لڑکی اکانکشا جو ملاپور علاقہ کے ساکن پروین کمار کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی انٹرمیڈیٹ کی طالبہ تھی ۔ جو گذشتہ روز کالج میں منعقدہ ٹیچرس اور پیرینٹس میٹ کے بعد دلبرداشتہ ہوگئی تھی نمبرات کم لانے کے سبب لڑکی پر والدین اور اساتذہ کی جانب سے دباؤ بڑھ گیا تھا ۔ جس سے تنگ آکر اس لڑکی نے باتھ روم ایسیڈ کا استعمال کرلیا پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

جوبلی ہلز کے ریسٹورنٹ میں آتشزدگی ، گاہک محفوظ
حیدرآباد /17 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر کے پاش علاقہ جوبلی ہلز کے ایک رسٹورنٹ میں آتشزدگی کے بعد سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اپولو ہاسپٹل کے قریب واقع فور سیزن رسٹورنٹ میں دوپہر کے وقت آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ تاہم ہوٹل انتظامیہ کی بروقت چوکسی سے گراہک ہوٹل سے باہر نکلنے لگے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ بتایا جاتا ہے کہ عوام نے فوری آتش فرو عملہ کو اس کی اطلاع دی جس کے بعد دو فائر انجن ایک موبائل اور بڑی گاڑی رسٹورنٹ پہونچ گئی اور آگ پر قابو پالیا ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد حکام نے بتایا کہ شاک سرکٹ اس حادثہ کی وجہ تصور کیا جارہا ہے جو رسٹورنٹ کے کچن روم میں پیش آیا یہ رسٹورنٹ عمارت کی پہلی منزل پر واقع ہے ۔ اس حادثہ میں رسٹورنٹ کا کچن روم مکمل تباہ ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT