Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تعلیم کے ذریعہ ہی زندگی کے ہر شعبہ میں کامیابی ممکن

تعلیم کے ذریعہ ہی زندگی کے ہر شعبہ میں کامیابی ممکن

سرپورٹاؤن ۔11ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر سرکاری جونیئر کالج کا 10ڈسمبر شام لگ بھگ 6بجے کے قریب رکن اسمبلی سرپورٹاؤن کونیرو کونپا ‘ میجر گرام پنچایت سرپنچ سید خضر حسین اور زیڈ پی ٹی سی رام نائیک نے دورہ کیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کے ہمراہ مسلم میناریٹی منڈل صدر محمد عاشق حسین ‘ رکن گرام پنچایت محمد عفت حسین ‘ ٹی آر ایس پارٹی مسلم قائدین ایم اے سلیم ‘ سید بن صمد کے علاوہ کالج اسٹاف بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر سرپور ٹاؤن رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے کہا کہ تعلیم ایک ایسا ہنر ہے کہ تعلیم کے ذریعہ زندگی کے ہر شعبہ میں کامیابی ہوسکتی ہے ۔ کالج کے طالب علموں کو کالج کا دور ایک زندگی کا موڑ کا کام کرتا ہے ۔ اس لئے دسویں جماعت اور انٹرمیڈیٹ میں کالج کے لڑکے اور لڑکیوں کو تعلیمی مدد کرنے کالج لکچرارسسے اپیل کی ‘ کیونکہ کالج کے دوران تعلیم میں اگر طالب علم کی قابلیت میں بہترین تبدیلی آنے پر مستقبل میں بھی طالب علم کی زندگی کامیاب ہوسکتی ہے ۔ اس لئے ہمارا حلقہ تعلیمی اعتبار سے پسماندہ ہے ۔ خصوصاً سرکاری کالجوں میں تعلیم حاصل کرنے والے زیادہ تر طالب علم پسماندگی اور معاشی حالات کے شکار ہوتے ہیں ۔ اس لئے میں اپنے ذاتی طور پر حلقہ سرپور ٹاؤن کے تمام سرکاری جونیئر کالجوں میں کلج کے لڑکے اور لڑکیوں کو دوپہر کے کھانے کی سہولت پہنچانے کی غرض سے کالجوں میں مڈ ڈے میلس کا آغاز کررہا ہوں اور 17ڈسمبر 2015ء سے رپور ٹاؤن سرکاری جونیئر کالج میں مڈ ڈے میلس کا آغاز کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ کالجوں میں زیر تعلیم طالب علموں کو انگلش مضمون میں اضافہ کرنے کی غرض سے مفت میں اسپوکن انگلش بکس کی تقسیم بھی کی جائے گی تاکہ کالجوں میں زیر تعلیم طلباء اور طالبات انگلش زبان پر عبور حاصل کرسکے ۔ میجر گرام پنچایت سرپنچ سید خضر حسین نے رکن اسمبلی نے کہا کہ سرکاری جونیئر کالج میں اردو میڈیم جماعتوں کا نظام ضروری ہے تاکہ اردو میڈیم کے طالب علموں کو سہولت ہوسکے ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے کہا کہ ابھی سال کا آخری دور چل رہا ہیں ‘ آئندہ 2016ء سے سرپور ٹاؤن جونیئر کالج میں اردو میڈیم جماعتوں کا آغاز کرنے کا رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے تیقن دیا ۔ بعدازاں اسی رات سوشل ویلفیر ریسیڈنشیل کالج کا بھی دورہ کرتے ہوئے تفصیلی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر پرنسپل شریمتی وینکٹا لکشمی بھی موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT