Wednesday , December 19 2018

تعلیم کے ساتھ کھیل کود پر توجہ دیں

مٹ پلی ۔ 27 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گورنمنٹ جونیر کالج کے احاطہ میں دو دن سے منعقدہ راجیو گاندھی کھیل ابھیان منڈل سطح کھیلوں کا اختتام ہوا ۔ اختتامی تقریب سے مقامی تحصیلدار جناب نریندرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو چاہئے کہ حصول تعلیم کے ساتھ کھیل کود کے ماحول کو فروغ دیتے ہوئے اچھی صحت و تندرستی کو برقرار رکھیں حکومت کی جانب سے

مٹ پلی ۔ 27 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گورنمنٹ جونیر کالج کے احاطہ میں دو دن سے منعقدہ راجیو گاندھی کھیل ابھیان منڈل سطح کھیلوں کا اختتام ہوا ۔ اختتامی تقریب سے مقامی تحصیلدار جناب نریندرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو چاہئے کہ حصول تعلیم کے ساتھ کھیل کود کے ماحول کو فروغ دیتے ہوئے اچھی صحت و تندرستی کو برقرار رکھیں حکومت کی جانب سے کھیل کود میں حصہ لینے والے طلباء کو 5 فیصد ریزرویشن حصول ملازمت میں رکھے گئے جس سے طلباء استفادہ کریں ۔ بعدازاں کھیل کود میں بہتر مظاہرہ کرنے والے طلباء کو انعامات تقسیم کئے گئے اس موقعہ پر وائی ایس ایم پی پی راجہ ملا سریش ، ایم پی ڈی او کے لکشمی نارائنا ، ایم ای او محترمہ کنکاتارا ہائی اسکولس صدر مدرسین ، جناب محمد تاج الدین ، جناب آنندم ، جناب باسا راملو ، جناب آل راؤنڈر گنگادھر ، پی ای ٹیز جناب اشوک ، جناب کوریا محترمہ بابا لکشمی اور دیگر نے شرکت کی ۔ کھیلوں میں بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے انعامات حاصل کرنے والے طلباء حسب ذیل ہیں والی بال لڑکوں کے زمرے آتما کور کو پہلا مقام اور مٹلہ چٹاپور کو دوسرا مقام ملا جبکہ لڑکیوں کے زمرے میں آتماکور کو پہلا مقام ویلولہ کو دوسرا مقام ملا ۔

TOPPOPULARRECENT