Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تعلیم کے فروغ کیلئے ’’ سیاست ‘‘ کے ٹھوس اقدامات

تعلیم کے فروغ کیلئے ’’ سیاست ‘‘ کے ٹھوس اقدامات

نظام آباد:5؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)روزنامہ سیاست نے مسلمانوں میں تعلیم کے فروغ کیلئے عملی ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے رہنمائی انجام دی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں کا روزنامہ سیاست کی سرگرمیوں پر اٹوٹ ایقان ہے ( اور فلاحی کاموں کیلئے سیاست کو ) روزنامہ سیاست کی جانب سے شائع شدہ ایس ایس سی کوسچن بینک کی تقسیم کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خ

نظام آباد:5؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)روزنامہ سیاست نے مسلمانوں میں تعلیم کے فروغ کیلئے عملی ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے رہنمائی انجام دی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں کا روزنامہ سیاست کی سرگرمیوں پر اٹوٹ ایقان ہے ( اور فلاحی کاموں کیلئے سیاست کو ) روزنامہ سیاست کی جانب سے شائع شدہ ایس ایس سی کوسچن بینک کی تقسیم کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید نجیب علی ایڈوکیٹ سابق رکن بورڈ آف گورنرس نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ روزنامہ سیاست نے اپنی خدمات کے ذریعہ ایک تحریک کی حیثیت سے اختیار کرلی۔ مسلمانوں کی تعلیمی، ملی، سماجی، معاشی اور معاشراتی شعبوںمیں رہنمائی کااعزاز سیاست کو حاصل ہے۔ جناب زاہد علی خان مدیر اعلیی سیاست اخلاص کے جذبہ سے سرشار ہوکر ملت کی رہنمائی انجام دے رہے ہیں اور ہمیشہ وہ ملت کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے ہمہ تن مصروف رہتے ہوئے اخبار کو بھی اس کاز کیلئے مختص کردیا ہے اور ادارہ سیاست سے آج ملت کو مختلف شعبوں میں فائدہ حاصل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس سی کوسچن بینک کی اشاعت کے ذریعہ گذشتہ 18 سال سے ریاست کے اُردو میڈیم میں زیر تعلیم ایس ایس سی طلباء کو فائدہ حاصل ہورہا ہے اس موقع پر سمیر احمد صدرنشین کانگریس اقلیتی سیل نے اپنی تقریر میں کہا کہ سیاست کی دیرینہ خدمات اور مختلف شعبوں میں کی جانے والی رہنمائی کو اعزاز قرار دیااور کہا کہ وقت کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے سیاست نے اقلیتوں کی رہنمائی کا بیڑی اٹھایا ۔ ملت فنڈ کے ذریعہ مختلف شعبوں میں کئے جانے والے اقدامات اور رہنمائی کو خراج پیش کیا۔ اس موقع پر ایم اے فہیم ایجنٹ روزنامہ سیاست بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT