Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تعلیم کے معیار کو بلند کرنے پر زور: ڈی ای او

تعلیم کے معیار کو بلند کرنے پر زور: ڈی ای او

نظام آباد /10 جنوری (فیکس) نیو امبیڈکر بھون نظام آباد میں ریاستی تعلیمی کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا، جس کی صدارت اے نرسا ریڈی نے کی، جب کہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے پی کے ناگیش سابق ایم ایل سی، کے لنگیا ڈی ای او نظام آباد اور این نارائنا نے شرکت کی۔ اس موقع پر مسٹر ناگیشور نے کہا کہ ریاست کے تمام شعبہ جات میں تعلیم کو اولین اہمیت دیتے ہوئے تعلیم کو عام کیا جائے۔ انھوں نے مرکزی حکومت کی زعفرانی رنگ کی تعلیم کے عام کرنے کی کوشش پر تنقید کی اور کے جی تا پی جی تعلیم کو عام کرنے کے لئے مادری زبان کے ساتھ ساتھ انگریزی میڈیم کے اساتذہ کے تقررات کو لازمی قرار دیا۔ ریاستی صدر اے نرسا ریڈی نے سروس رول کو نافذ کرتے ہوئے اساتذہ اور ایچ ایم ایس کو ترقی دینے کا مطالبہ کیا اور ایڈیڈ اساتذہ کے مسائل بیان کئے۔ انھوں نے سرکاری مدارس میں کے جی تا پانچویں جماعت ہر کلاس کے لئے ایک ٹیچر کے تقرر کو لازمی قرار دیا۔ مسٹر کے لنگیا نے تعلیم کے معیار کو بلند کرنے اور باقاعدہ طورپر طلبہ میں تعلیمی رجحان پیدا کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر اساتذہ و طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ضلعی صدر سریش، سکریٹری ستیہ نند، سومیشورلو، سراج الدین، محمد فاروق، سلیم الدین، گنگا دھر اور دیگر نے انتظامات کئے، جب کہ ابتدا میں مسٹر رمیش نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔

TOPPOPULARRECENT