Saturday , July 21 2018
Home / شہر کی خبریں / تعلیم کے میدان میں تلنگانہ دیگر ریاستوں کے لیے مثالی

تعلیم کے میدان میں تلنگانہ دیگر ریاستوں کے لیے مثالی

اسٹیٹ گرندھالیہ سمستھا کی کانفرنس ، سوامی گوڑ ، این نرسمہا ریڈی کا خطاب
حیدرآباد۔9فبروری(سیاست نیوز) سوامی گوڑ چیرمن تلنگانہ قانون ساز کونسل نے کہاکہ سرکاری ملازمین حکومت کے لئے ریڑھ کی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ تعلیم کے میدان میں تلنگانہ کے اصلاحات دیگر ریاستوں کے لئے قابل تقلید ہیں۔ اور سرکاری ملازمین کے تعاون سے ہی حکومت کی فلاحی اسکیمات کو روبعمل لانے کے علاوہ عوام تک پہنچایا جاتا ہے ۔ وہ آج یہاں اندرا پریہ درشنی ہال میں اسٹیٹ گرندھالیہ سمستھا ایمپلائز یونین کی سالانہ کانفرنس سے مخاطب تھے ۔ مسٹر سوامی گوڑ نے غیر علاقائی حکمرانوں کے دور میں اسٹیٹ گرندھالیہ سمستھا کے ساتھ ہونے والا ناانصافیوں کا بھی تذکرہ کیا۔اور کہاکہ غیرعلاقائی حکمرانوں کے دور میں ٹی این جی اوز کی مسلسل جدوجہد کے نتیجے میںتلنگانہ کے سرکاری ملازمین کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر کچھ حد تک روک لگا تھا۔ وزیرداخلہ این نرسمہا ریڈی‘ ڈاکٹر سریدھر بابو چیرمن اسٹیٹ گرندھالیہ سمستھا ‘ اسٹیٹ بیوریج کارپوریشن چیرمن دیوی پرساد‘ ٹی این جی اوز سنٹر کمیٹی صدر کارم رویند رریڈی‘گریٹر حیدرآباد صدر ایس ایم حسینی‘ مجیب ‘ شریمتی راشیل اورتمام اضلاع کے گرندھالیہ سمستھا چیرمن بھی موجودتھے۔ مسٹر سوامی گوڑ نے کہاکہ گرندھالیہ سمستھا کو عصری بنانے کے حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جارہے ہیں اور سمستھا کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے معقول فنڈ بھی حکومت کی جانب سے فراہم کیاجارہا ہے۔ ریاستی وزیرداخلہ مسٹر این نرسمہا ریڈی نے سرکاری ملازمین کو فراہم کی جانب والی مرعات کا تذکرہ کیا او رکہاکہ ملازمین کے مسائل کی یکسوئی کے لئے سنجیدگی کے ساتھ کام کررہی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت تلنگانہ یقینا سرکاری ملازمین کے ساتھ انصاف پر مبنی فیصلے کرتے ہوئے انہیںوہ تمام سہولتیں فراہم کرنے کی پابند عہد ہے جو غیرعلاقائی حکمرانوں کے دور حکومت میںان سے چھین لئے گئے تھے۔ صدر اسٹیٹ گرندھالیہ سمستھا ایمپلائز یونین مسٹر دیویندر نے شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT