Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تعلیم یافتہ بیروزگاروں کیلئے شعور بیداری پروگرام

تعلیم یافتہ بیروزگاروں کیلئے شعور بیداری پروگرام

5اگسٹ کو سکندرآباد میں مقرر، مختلف شخصیتوں کی شرکت
حیدرآباد۔/2اگسٹ، ( پریس نوٹ ) تلنگانہ حکومت کی جانب سے حصول تعلیم کے خواہشمند طلباء و طالبات کو اسکالر شپس کی ترغیبات نیز محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے انکم اور کاسٹ سرٹیفکیٹ کے لزوم سے مستثنیٰ قرار دیئے جانے کے ساتھ ہی فنڈس کی اجرائی کو یقینی بنانے کے اقدامات اور تعلیمی نصاب میں تبدیلیوں کے ساتھ حب الوطنی اور تاریخ کے صحیح پہلوؤں کو اُجاگر کرنے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے قیام اور اس کے ذریعہ تلنگانہ کے تعلیم یافتہ بیروزگاروں کو روزگار دیئے جانے کے تعمیری مثبت فیصلوں کی روشنی میں ایک اہم شعور بیداری پروگرام 5اگسٹ کو 10:30 بجے دن گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ( نیو) نلہ گٹہ سکندرآباد میں مقرر ہے۔ منڈل ریونیو آفیسر سکندرآباد این بی وشنو ساگر کی صدارت میں معلوماتی پروگرام مقرر کیا گیا ہے جس میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ڈپٹی ڈی ای او سکندرآباد شری بی وینکٹیشورلو، جناب حافظ پیر شبیر احمد سابق ایم ایل سی، جناب سید امجد، جناب ایم اے قدیر صنعت کار کے علاوہ جناب محمد اسمعیل الرب انصاری، جناب سید علی الدین احمد، سید امیر ، محمد امجد کے علاوہ جناب سید حمید الدین احمد محمود ، عہدیداران گورنمنٹ فار ایجوکیشن اینڈ اکنامک تلنگانہ بھی مخاطب کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT