Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوان دھوکہ دہی کا شکار

تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوان دھوکہ دہی کا شکار

ملازمتوں کا لالچ دیکر رقم ہڑپ لینے والا ریاکٹ بے نقاب
حیدرآباد ۔17 مئی ۔ ( سیاست نیوز) شہر میں حکو مت اور مختلف محکمہ جات ایک طرف بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے اقدامات کررہے ہیں تو وہیں دوسری طرف دھوکہ بازار افراد بھی بیروزگاروں کو اپنی دھوکہ دہی کا شکار بنارہے ہیں ۔ افسوس کہ ان دھوکہ بازوں کی جعلسازی کاشکار اعلیٰ تعلیم یافتہ بیروزگار طبقہ بھی ہورہا ہے ۔ ایک ایسے ہی واقعہ سائبرآباد حدود میں پیش آیا ۔ تاہم سائبرآباد کرائم شعبہ نے بیروزگار نوجوانوں کو دھوکہ دینے والے اس ریاکٹ کو بے نقاب کردیا اور تین افراد بشمول خواتین کو گرفتار کرلیا جو بیروزگار نوجوانوں کو بیرون ممالک بہترین ملازمتوں کا لالچ دیکر ان سے بھاری رقم ہڑپ رہے تھے ۔ انسپکٹر سائبرکرام مسٹر ریاض الدین نے اے سی پی سائبر کرام مسٹر جے رام کی خصوصی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے اس ریاکٹ کو اپنے ٹیم کے ہمراہ بے نقاب کردیا اور تین افراد بشمول ایک نائجیریائی باشندہ کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے 32 سالہ نائجیریائی باشندے کرسٹوفر اور اس کے ساتھیوں ہندوستانی شہری لال چمپنس اور ایمانیول کو گرفتار کرلیا اور ان کی گرفتاری شمس آباد کے علاقہ سے عمل میں لائی گئی ۔ ان میں ایک میزورم کی ساکن شہری ہے ۔ ان دونوں نے شمس آباد کا رخ کیا اور ایک مکان کرایہ پر حاصل کیا ۔ ان دونوں نے کرایہ نامہ کے ذریعہ بڑی چالاکی کے ساتھ 70 بنک اکاؤنٹس کھلوائے ۔ جیسے ہی بنک پاس بک ، اے ٹی ایم اور چیک بکس ان کے ہاتھ آئے انھوں نے مکان خالی کردیا اور نائجیریائی باشندوں سے رابطہ پیدا کیا جس کے بعد فرضی دستاویزات تیار کرتے ہوئے بیروزگار نوجوانوں کی تفصیلات کو مختلف ویب سائیٹس کے ذریعہ حاصل کیا ۔ ان افراد نے منصوبہ بند طریقے سے خود بیرونی ممالک کی بڑی کمپنیوں کا ایم آر ظاہر کرتے ہوئے امریکہ اور کینیڈا میں روزگار کے موقعافر اہم کرنے کا جھانسہ دیا اور بیروزگار نوجوانوں کو جھانسہ دیا کہ وہ انہیں 8 تا 10 ہزار امریکی ڈالر ماہانہ اور سالانہ 2 ماہ کی چھٹی تنخواہ کے ساتھ ، افراد خاندان کیلئے آمد وو رفت کا ٹکٹ مفت اس کے علاوہ رہائشی سہولیات اور انشورنس بھی کمپنی کی جانب سے فراہم کریں گے ۔ ایل بی نگر اور جیڈی میٹلہ کے علاقہ سے 5 بیروزگار ان کے جھانسہ میں آئے اور فی کس 5 لاکھ روپئے بھی جمع کروادیا۔ پولیس نے گرفتار ان افراد کے قبضہ سے ایک لاکھ نقد رقم و دیگر ضروری دستاویزات کو ضبط کرلیا اور گرفتار افراد کو عدالتی تحویل میں دیدیا۔

TOPPOPULARRECENT