Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تعلیم یافتہ نوجوانوں کی رہنمائی کیلئے متمول طبقہ کو آگے آنا ضروری

تعلیم یافتہ نوجوانوں کی رہنمائی کیلئے متمول طبقہ کو آگے آنا ضروری

نارائن پیٹ۔ 16 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسلمانوں کی تعلیمی معاشی ترقی کیلئے مسلمانوں کے اندر اتحاد کی ضرورت ہے ۔ ڈاکٹر محمد قطب الدین ماہر نفسیات امریکہ نے مسلمانوں کی تعلیمی معاشی ترقی اور ہماری ذمہ داریاں کے موضوع پر عمائدین شہر کے ایک نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کااظہارکیا ۔ ڈاکٹر محمد قطب الدین ماہر نفسیات امریکہ نے سلسلہ تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جو قوم ترقی کیلئے محنت اور جدوجہد کرتیہے وہ ہمیشہ ترقی کرتی ہے ۔ انہوں نے سرزمین نارائن پیٹ سے اپنی وابستگی پر فخر کا احساس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نارائن پیٹ کے نوجوان آج ہارورڈ یونیورسٹی اور سان فرانسیسکو یونیورسٹی میں پروفیسر کے عہدہ پر فائز ہیں ۔ نوجوان تعلیم یافتہ طبقہ کی صحیح رہنمائی کیلئے دانشور اور متمول طبقہ کو آگے آنا چاہیئے ۔ معاشرہ میں پھیلی ہوئی فضول خرچی اور بے جا رسومات پرمسلمانوں کے بے دریغ خرچ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو مذہب سادگی کی تعلیم دیتا ہے اس کے پیرو فضول خرچی میں مصروف ہیں ۔ بے جارسومات پر خرچ ہونے والی رقم اور اسراف کی رقم کو قوم کی تعلیم اور تجارت کیلئے خرچ کیا جائے تو قوم کی صورتحال بدل سکتی ہے ۔ مسلمانوں کو سرجوڑ کر بیٹھنے اور غوروفکر کرنے کی ضرورتہے ۔ اسکول کی تعلیم کے بعد نصف طلبہ کے ترک تعلیم کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ ان ترک تعلیم کرنے والے طلبہ کے تعلیم کو جاری رکھنے کیلئے ممکنہ اقدامات عمل میں لائے جائیں ۔ اجلاس کی صدارت الحاج محمد رفیض چاند نے کی ۔ مہمان خصوصی کے طور پر سید شاہ جلال حسینی سجادہ نشین درگاہ کولم پلی ‘امیر الدین ایڈوکیٹ صدر الفلاح ایجوکیشنل ‘ الحاج محمد نوید موسیٰ سابق رکن بلدیہ نے شرکت کی ۔ اجلاس کو محمد سیف الدین ریسرچ اسکالر مولانا آزاد یونیورسٹی حیدرآباد ‘ محمد فضل الرحمن ریسرچ اسکالر جواہر لعل نہرو یونیورسٹی دہلی ‘ ظہیر الدین صوفی ضلع صدر یس آئی او ‘ عبدالرحمن صدر عیدگاہ کمیٹی ‘ خلیل احمد تاج ‘ اعجاز حسین موظف ‘ پوسٹ ماسٹر ماسٹر رؤف حسام الدین ریاستی سکریٹری ‘ سوٹا ‘ دستگیر چاند نے خطاب کیا ۔ ڈاکٹر محمد قطب الدین ماہر نفسیات کی مدرسہ دینیہ جامع مسجد ‘ الفلاح ایجوکیشنل سوسائٹی المداد زکوٰۃ ٹرسٹ ‘ اشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی ( کولم پلی ) کیجانب سے گلپوشی کی گئی ۔ نظامت کے فرائض اور افتتاحی کلمات عبدالسلیم ایڈوکیٹ نے انجام دیئے ۔ اس اجلاس میں عمائدین شہر محمدغوث موظف انجنیئر ‘ غلام محی الدین چاند صدر مجلس ‘ محمد شفیع چاند ‘ محمد راشد فیصل ‘ محمد انور پاشاہ ( ایس آئی او ) ‘ حافظ چاند پاشاہ لکچرار‘ محد تقی کونسلر بلدیہ و دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT