Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / تعلیم یافتہ 84 ہزار سے زائد نوجوانوں کو ملازمتوں کی فراہمی کی خوش خبری

تعلیم یافتہ 84 ہزار سے زائد نوجوانوں کو ملازمتوں کی فراہمی کی خوش خبری

شہیدان جدوجہد آزادی کو بھرپور خراج، گولکنڈہ پر جشن آزادی تقریب سے کے سی آر کا خطاب

حیدرآباد 15 اگسٹ (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے جدوجہد آزادی میں حصہ لے کر اپنی جان کی قربانی دینے والے شہیدان جدوجہد آزادی کو آج یوم آزادی تقریب کے موقع پر بھرپور خراج عقیدت پیش کیا اور آزادی کے فوائد کو عوام بالخصوص بے روزگار نوجوانوں کو فراہم کرنے کے مقصد سے ایک خوش آئند ’’نوید‘‘ (خوشخبری) دیتے ہوئے ریاست بھر میں جملہ 84,876 ملازمتیں بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ آج یوم آزادی کے موقع پر گارڈ آف آنر کی سلامی لینے کے بعد قلعہ گولکنڈہ میں منعقدہ شاندار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہاکہ حصول علیحدہ ریاست تلنگانہ جدوجہد کے موقع پر ریاست تلنگانہ کی تشکیل پر ایک لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے کا جو وعدہ کیا گیا تھا اس کو پورا کرنے کے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں اور ان ہی اقدامات کے حصہ کے طور پر اب تک ہی 27,660 ملازمتیں فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے گئے۔ اس طرح بہت جلد 84,876 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے حکومت ریاست میں جملہ 1,12,536 جائیدادوں پر تقررات کرکے اپنے وعدے کو پورا کرے گی۔ انھوں نے کہاکہ آئندہ سال مخلوعہ ہونے والی جائیدادوں پر تقررات بھی اسی سال مکمل کرلینے کے لئے اقدامات کرنے کی متعلقہ اعلیٰ عہدیداروں کو ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔ چیف منسٹر نے اس موقع پر اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کے ان اقدامات و کوششوں کو نقصان پہونچانے اور رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش ہی نہیں بلکہ سازشیں کی جارہی ہیں۔ چندرشیکھر راؤ نے مزید کہاکہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی نے صرف ایک لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن وعدے سے کہیں زیادہ 1,12,536 لاکھ یعنی (12,536 زیادہ ملازمتیں) جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ چیف منسٹر نے کہاکہ فی الوقت 36,806 جائیدادوں پر تقررات کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے اور بہت جلد مزید 48,070 جائیدادوں پر تقررات کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ ریاست میں کئے جانے والے تقررات کا تذکرہ کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہاکہ محکمہ پولیس میں37,820 جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے۔ اب تک ہی پولیس میں 10,499 جائیدادوں پر تقررات کئے جاچکے ہیں اور مخلوعہ 27,490 جائیدادوں پر بہت جلد تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔ (سلسلہ صفحہ 8پر)

TOPPOPULARRECENT