Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / تعمیری مکان سے گرکر زخمی شخص کی موت

تعمیری مکان سے گرکر زخمی شخص کی موت

حیدرآباد /18 ستمبر ( سیاست نیوز ) زیر تعمیری عمارت میں ایک مزدور کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 45 سالہ شخص باپنا جو پیشہ سے مزدور گنڈی پیٹ علاقہ کا ساکن آبائی مقام محبوب نگر بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص نارسنگی کے علاقہ میں ایک زیر تعمیر عمارت میں کام کر رہا تھا کہ مشتبہ طور پر گر پڑا ۔ پولیس کے مطابق گذشتہ ہفتہ یہ حادثہ پیش آیا تھا ۔ جو کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT