Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تعمیری و ترقیاتی کاموں کا افتتاح

تعمیری و ترقیاتی کاموں کا افتتاح

مٹ پلی ۔29اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے تمام دیہاتوں کی خوبصورتی میںچار چاند لگانے کا عزم مسٹر کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ نے کیا ۔ منگل کے دن ایم ایل اے نے ابراہیم پٹنم منڈل کے تماپور سے تماپور تونڈہ تک 4لاکھ ایڈیشنل سنٹرل فنڈس سے تعمیر کردہ پل کا آغاز کیا ۔ یماپور سے ابراہیم پٹنم تک 10.75لاکھ آر ڈی ای

مٹ پلی ۔29اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے تمام دیہاتوں کی خوبصورتی میںچار چاند لگانے کا عزم مسٹر کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ نے کیا ۔ منگل کے دن ایم ایل اے نے ابراہیم پٹنم منڈل کے تماپور سے تماپور تونڈہ تک 4لاکھ ایڈیشنل سنٹرل فنڈس سے تعمیر کردہ پل کا آغاز کیا ۔ یماپور سے ابراہیم پٹنم تک 10.75لاکھ آر ڈی ایف فنڈس سے تعمیر کردہ میٹل روڈ کے سلسلہ میں بھومی پوجا کی۔ بعد ازاں یماں پور میں آئی کے پی کے زیرنگرانی خریدی مرکز سہاکارا سنگم کے زیرنگرانی جوار و مکئی کی خریدی مرکز کا افتتاح کیا ۔ بعد ازاں انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے تماپور مہیلا سنگم عمارت کی تعمیر ‘ تونڈہ میں سی سی روڈ کی تعمیر کیلئے کوشش کرنے کا تیقن دیا ۔ انہوں نے کہا کہ متیم پیٹ شوگر فیکٹری یہاں سے کہیں نہیں جائے گی ۔ انہوں نے کسانوں سے گنے کی کاشت کرنے کو کہا ‘ ابراہیم پٹنم میں 42 لاکھ سے عنقریب 9.15 ایم وی اے سے 5ایم وی اے سے ٹرانسفارمر قائم کئے جائیں گے ۔ اس پروگرام میں ایم پی پی ٹی لکشمی ‘ زیڈ پی ٹی سی ممبر شریمتی جے این سنیتا وینکٹ ‘ نائب ایم پی پی جی باونا ‘ منڈل کوآپشن ممبر جناب محبوب اور دیگر افراد نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT