Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تعمیر امکنہ اداروں کو کروڑہا روپیوں کی وصولی

تعمیر امکنہ اداروں کو کروڑہا روپیوں کی وصولی

ویجلنس رپورٹ برفدان کی نذر، ایٹالہ راجندر پر ریونت ریڈی کا الزام

حیدرآباد 5 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کارگذار صدر مسٹر اے ریونت ریڈی نے وزیر فینانس ای راجندر، وزیر امکنہ اے اندرا کرن ریڈی پر بعض تعمیر امکنہ اداروں سے متعلق ویجلنس رپورٹس وصول ہونے پر ان رپورٹس کو برفدان کی نذر کرکے موافقت میں فیصلہ کرتے ہوئے مبینہ طور پر کروڑہا روپئے حاصل کرنے کا الزام عائد کیا اور کہاکہ غریب و کمزور طبقات کے لئے امکنہ جات تعمیر کرکے فراہم نہ کرتے ہوئے اداروں کو این او سی جاری کرنے سے متعلق کابینی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلہ سے ہی ان معاملتوں میں کئے جانے والے کرپشن کا واضح طور پر اظہار ہورہا ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اے ریونت ریڈی نے کہاکہ ای راجندر وزیر فینانس اور اندرا کرن ریڈی وزیر امکنہ اگر واقعی دیانتدار ہوں تو ویجلنس و انفورسمنٹ رپورٹس کو عوام کے روبرو پیش کرنے کا مطالبہ کیا اور کہاکہ کروڑہا روپئے حاصل کرکے حکومت کی آمدنی کو نقصان پہونچانے سے متعلق ان کی جانب سے عائد کئے گئے الزامات پر ابھی بھی وہ قائم ہیں اور ضرورت پڑنے پر الزامات ثابت کر دکھائیں گے۔ ریونت ریڈی نے واضح طور پر کہاکہ ان کے الزامات اور پوچھے گئے سوالات پر وزیر امکنہ اندرا کرن ریڈی نے خاموشی اختیار کرلی۔ انھوں نے ایٹالہ راجندر سے دریافت کیاکہ ان کے الزامات کو غلط ثابت کر دکھاسکیں گے؟ ریونت ریڈی نے اس بات کا اعادہ کیاکہ وہ اس مبینہ اسکینڈل کے تعلق سے کسی بھی مقام پر برسر عام مباحث کے لئے تیار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT