Sunday , November 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تفریحی سفر کے دوران حیدرآباد کے 9 مسلم نوجوان حادثہ کا شکار

تفریحی سفر کے دوران حیدرآباد کے 9 مسلم نوجوان حادثہ کا شکار

دو ہلاک ، 7 زخمیوں میں 6 کی حالت تشویشناک ، مقامی افراد کا اظہار دکھ

کلواکرتی ۔ 17 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : کلواکرتی حلقہ اسمبلی کے کڑتال پولیس اسٹیشن کے احاطہ مینی گنڈی مندر کے روبرو صبح کی اولین ساعتوں میں خطرناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دو نوجوان برسر موقعہ فوت ہوگئے جب کہ 7 نوجوان شدید زخمی ہوئے ۔ جن میں 6 کی حالت تشویشناک ہے ۔ جنہیں حیدرآباد کے مختلف ہاسپٹلوں میں بغرض علاج شریک کردیا گیا ہے ۔ ایس آئی کڑتال پی ایس وی سندریا کے مطابق حیدرآباد ملک پیٹ اور دیگر علاقوں کے 9 مسلم نوجوان کل شام اپنے دوست محمد کاشف کے یوم پیدائش کی مناسبت سے گھروں میں اطلاع کیے بغیر کل شام سے نامعلوم مقامات پر سیر و تفریج کرتے ہوئے آج صبح سری سیلم بغرض تفریح کے لیے انیوا گاڑی میں جارہے تھے کہ مینی گنڈی ( آمنگل ) کے روبرو سامنے سے جاری ٹپر جو کہ اچانک بائیں جانب موڑ لینے کے سبب انیوا گاڑی ٹپر سے ٹکرا گئی ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار پوری طرح دب چکی تھی جس میں سوار افراد کو نکالنے کے لیے جے سی پی کا سہارا لینا پڑا اور گاؤں والوں کی بروقت مدد کے سبب شدید زخمی نوجوانوں کو منتقلی کرنے میں کافی سہارا ملا ۔ کار چلا رہے محمد فیروز 25 سالہ محمد سمیر 23 سالہ کار میں دب کر جائے واقع پر ہی ہلاک ہوگئے جنہیں نکلانے کافی دشواریوں کا سامنا رہا جب کے دیگر نوجوان محمد معین ، شیخ وہاج ، عبدالکریم ، محمد کاشف ، اصغر علی ، محمد ریاض ، محمد افسر شدید زخمی ہوئے ۔ سوائے کاشف کے بقیہ کی حالت کافی تشویشناک ہے جن میں کسی کے ہاتھ تو کسی کے پیر ٹوٹ چکے ہیں اور محمد ریاض جن کے آنکھوں پر شدید زخم آئے ہیں انہیں سروجنی دیوی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے جائے واقعہ کے معائنہ پر پتہ چلتا ہے کہ حادثہ کافی شدید تھا ۔ گاڑی کے پرخچے اڑ گئے ہیں ۔ زخمی نوجوان شدت تکلیف سے کرارہے ہیں مقامی افراد نے زخمیوں کو نکالتے ہوئے پانی اور دیگر طبی امداد پہنچاتے ہوئے انہیں حیدرآباد منتقل کرنے میں کافی مدد کی ہے اس موقع پر ایس آئی نے کافی شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ان افراد کے اس سفر کا گھر والوں کو بھی پتہ نہیں یہ نوجوان اپنے دوست کے جنم دن پر خوشی منانے کے لیے گذشتہ شام ہی سے اپنے اپنے گھروں سے نکل چکے تھے کون کون دوست ہیں ایک دوسرے گھر والوں کو پتہ نہیں اور یہ نوجوانوں کے اس پروگرام کا کسی کے بھی گھر والوں کو پتہ نہیں ایسے میں اب کون اس حادثہ کا ذمہ دار ہے ۔ کافی غور و فکر کی بات ہے اور مسلم نوجوانوں کا اس طرح اپنے گھروں سے بغیر والدین کے اطلاع کے نکلنا آخر کہاں تک درست ہے اور ہمارا معاشرہ آخر کس سمت جارہا ہے کون اس کا ذمہ دار ہے کس سے ہم یہ اپنا درد بیان کریں کافی غور و خوص کا مقام ہے۔ بہر حال بعد پنچنامہ کے دو نعشوں کو کلواکرتی ہاسپٹل روانہ کرتے ہوئے بعد کیس درج کر بعد پوسٹ مارٹم نعشوں کو ورثہ کے حوالے کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT