Monday , July 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تقررات و تبادلوں کے منفی اثرات

تقررات و تبادلوں کے منفی اثرات

نارائن پیٹ میں کئی اردو مدارس اساتذہ سے خالی، متبادل انتظام ضروری

نارائن پیٹ۔/12جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ تعلیمات نے اساتذہ کے ویب کونسلنگ کے ذریعہ تبادلے و تقررات عمل میں لائے ہیں جس سے نارائن پیٹ ٹاؤن کے اردو مدارس میں اساتذہ کی کئی جائیدادیں خالی ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے جاریہ تعلیمی سال اردو مدارس کی تعلیم پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ محکمہ تعلیمات محبوب نگر کی فی الفور اردو مدارس کی تمام مخلوعہ جائیدادوں کو جن میں اہم مضامین کے اساتذہ کی جائیدادیں بھی شامل ہیں پُر کرنے کی شدید ضرورت ہے۔ حالیہ ویب کونسلنگ سے نارائن پیٹ کے گرلز ہائی اسکول میں اہم مصمون ریاضی، فزیکل سائینس، مضمون اردو اور دوسری زبان تلگو کے اساتذہ سے خالی ہوگیا۔ مارکٹ لائن ہائی اسکول میں فزیکل سائنس، بیالوجیکل سائینس اور سماجی علم کے اساتذہ سے خالی ہوگیا۔ لعل مسجد اپر پرائمری اسکول میں سماجی علم کے ٹیچر کا تبادلہ کردیا گیا جبکہ سنگار بیس اور حاجی خان پیٹ پرائمری اسکولوں میں اساتذہ کی تمام جائیدادیں مخلوعہ ہیں۔ نارائن پیٹ کے اردو مدارس کے طلباء اور اولیائے طلباء کا محکمہ تعلیمات محبوب نگر سے مطالبہ ہے کہ اردو مدارس کی تمام مخلوعہ جائیدادوں پر اساتذہ کا فی الفور مستقل بنیادوں پر یا ودیا والینٹرس کے ذریعہ تقررات عمل میں لائے جائیں۔ بصورت دیگر طلباء احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔ اردو تنظیموں اور سیاسی و سماجی قائدین کو بھی اس صورتحال کی طرف فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے ورنہ اردو طلباء کا مستقبل تاریک ہونے کا اندیشہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT