Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تقریب شکرانہ بمسرت رونمائی قلمی قرآن کریم

تقریب شکرانہ بمسرت رونمائی قلمی قرآن کریم

حیدرآباد ۔ 18 ۔ جنوری : ( راست ) : کم عمر کاتبہ حافظہ فوزیہ بیگم قادریہ بنت جناب محمد محسن قریشی جنہوں نے مدرسہ بنات الحرم سے تکمیل حفظ قرآن کے بعد جناب سید منظور محی الدین خوشنویس کلیانوی سے خوشنویسی سیکھی اور پورا قرآن شریف ایک سال کی مدت میں لکھ کر تکمیل کیا اور طغرہ جات بھی بنائے اور الحمدﷲ چاول اور بیج کے دانوں پر بھی تسبیحات الہیٰ لکھنے کا شرف حاصل کیا ۔ جس کی رونمائی 18 جنوری کو اعظم فنکشن ہال مغل پورہ میں ہوئی جس کا افتتاح کاتبہ کے نانا الحاج محمد عبدالکریم قریشی کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ سامعین کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ جس میں قابل ذکر میر احمد علی کنزرویٹر شعبہ مخطوطات سالار جنگ میوزیم ، محترمہ صبیحہ صدیقی صدر تنظیم بنت حرم و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، محترمہ سیدہ عقیلہ خاموشی نائب صدر تنظیم بنت حرم و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، محترمہ رحمت النساء فاروقی صدر معلمہ مدرسہ بنات الحرم قاریہ نعیم النساء فاروقی ، محمد عبدالساجد شاہ قادری ، سید اعظم الدین خوشنویس و رشتہ دار و دوست احباب اور خوشنویسی سے دلچسپی رکھنے والوں نے بھی شرکت کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT