Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / تقریب میں حقوں کی سربراہی ‘ مزدوری کی ادائیگی پر بحث اورجھگڑا

تقریب میں حقوں کی سربراہی ‘ مزدوری کی ادائیگی پر بحث اورجھگڑا

حیدرآباد ۔ 9مئی ( سیاست نیوز) چمپا پیٹ میں ایک تقریب میں حقہ کی سربراہی اور مزدوری پر بحث و تکرارکے درمیان دو گروپوں میں تصادم ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شفیع اللہ بیگ نے ’’مانسا گارڈن ‘‘ میں منعقد تقریب میں حقہ سنٹر چلانے والے احمد سے 20حقے طلب کئے اور بعد تقریب تین ہزار روپئے کرایہ بھی ادا کردیا لیکن حقوں کی منتقلی اور سربراہی کیلئے دو مزدوروں کو ان کی مزدوری 600روپئے ادا نہیں کی گئی ۔جس کے سبب شفیع اللہ بیگ اور احمد میں بحث و تکرار شروع ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ بحث جھگڑے میں تبدیل ہوگئی ۔ دونوں گروپوں کے درمیان تصادم ہوگیا اور ایک گروپ نے دوسرے گروپ کے افراد کو اغوا کرتے ہوئے زدوکوب کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر پولیس فلک نما ایم اے باری نے بتایا کہ دونوں گروپس پر علحدہ مقدمات درج کئے گئے ہیں اور ان مقدمات کی تحقیقات جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT