Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / تقریر کے دوران صدر امریکہ اوباما کے نقلی آنسو

تقریر کے دوران صدر امریکہ اوباما کے نقلی آنسو

واشنگٹن 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فاکس نیوز کے ایک نامہ نگار نے بارک اوباما پر الزام عائد کیا ہے کہ اُنھوں نے اپنی تاریخی تقریر میں جس میں بندوقوں پر قابو پانے کے لئے سخت اقدامات کا اعلان کیا تھا، نقلی آنسو بہا رہے تھے۔ صدر امریکہ کو تقریر کے دوران 2012 ء کے سینڈی ہک اسکول میں فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کی موت پر اپنے آنسو پونچھتے دیکھا گیا تھا۔ اس واقعہ میں 20 بچے ہلاک ہوگئے تھے لیکن خبررساں چیانل سے اپنے خطاب پر تبادلہ خیال کے دوران اینڈری ٹانٹروس نے کہاکہ بارک اوباما کا جذباتی ہوجانے کا مظاہرہ ناقابل یقین ہے۔ وہ شہ نشین کی تلاشی لیں گے تاکہ کچی پیاز یا بعض نومورٹیئرس (جانسن بے بی شیمپو کا برانڈ نام) حاصل کرسکیں۔ انھوں نے کہاکہ اُن کا خیال بالکل پختہ ہے۔ کوئی بھی یقین نہیں کرسکتا کہ صدر امریکہ جذباتی ہوگئے تھے۔ مباحثہ کی معاون میزبان ملیسا فرانسیس نے اوباما کے جذباتی ہوجانے کے مظاہرہ کو ’’ایک سیاسی ناٹک‘‘ قرار دیا۔ اُنھوں نے کہاکہ مجھے بہت بُرا محسوس ہوتا ہے کیوں کہ صدر امریکہ دہشت گردی کے واقعہ پر جذباتی نہیں ہوئے لیکن بچوں کی ہلاکت پر جذباتی ہوگئے۔ یہ تبصرے اُس وقت منظر عام پر آئے جبکہ صدر امریکہ نے آتشیں اسلحہ کی انٹرنیٹ پر فروخت اور بندوقوں کی نمائش پر سخت تحدیدات عائد کرنے کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا تھا کہ جب بھی وہ بچوں کے بارے میں سوچتے ہیں تو پاگل ہوجاتے ہیں۔ اُن کے گالوں پر اُس وقت آنسو بہہ رہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT