Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / تقسیم آندھرا پردیش کے لئے تمام سیاسی جماعتیں ذمہ دار

تقسیم آندھرا پردیش کے لئے تمام سیاسی جماعتیں ذمہ دار

سیما۔ آندھرا میں برسر اقتدار آنے والی جماعت کے ساتھ کانگریس کا بھرپور تعاون: بی ستیہ نارائنا سابق صدر پی سی سی

سیما۔ آندھرا میں برسر اقتدار آنے والی جماعت کے ساتھ کانگریس کا بھرپور تعاون: بی ستیہ نارائنا سابق صدر پی سی سی

حیدرآباد /15 مئی (سیاست نیوز) سابق صدر پردیش کانگریس بی ستیہ نارائنا نے کہا کہ ریاست کی تقسیم کے لئے تمام سیاسی جماعتیں برابر کی ذمہ دار ہیں، تاہم بشمول عوام تمام جماعتوں نے صرف کانگریس کو قصور وار ٹھہرایا۔ آج اندرا بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نتائج برآمد ہونے کے بعد تلگودیشم یا وائی ایس آر کانگریس حکومت تشکیل دے گی۔ انھوں نے کہا کہ کامیاب ہونے والی جماعت کو چاہئے کہ سب کچھ بھول کر سیما۔ آندھرا کی ترقی و بہبود کے لئے کام کرے، جب کہ ترقی و تعمیر کے معاملے میں کانگریس پارٹی نئی حکومت کے ساتھ تعاون کرے گی۔ انھوں نے تلگودیشم اور وائی ایس آر کانگریس پر کبھی نہ پورے ہونے والے وعدے کرکے عوام کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ انتخابی منشور مقدس کتابوں کے مماثل ہوتے ہیں، لہذا عوام سے کئے گئے وعدوں پر مکمل عمل آوری ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ چند غلطیاں کانگریس سے ہوئی ہیں، تاہم اب اس پر بحث اور وقت ضائع کرنے کی بجائے سیما۔ آندھرا کی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات کرنا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ سربراہ تلگودیشم نے کسانوں کے قرضہ جات معاف کرنے کا وعدہ کیا ہے، تاہم یہ رقم بہت بڑی ہے۔ علاوہ ازیں انھوں نے ڈاکرا گروپ کے قرضہ جات معاف کرنے، پسماندہ طبقات کے لئے مختص اراضی کے پٹہ جات جاری کرنے، نوجوانوں کو 2000 روپئے بیروزگاری بھتہ دینے، کسانوں کو 9 گھنٹہ مفت برقی سربراہ کرنے، کالجس کے طلبہ کو آئی پیاڈ اور پروفیشنل تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو لیاب ٹاپ دینے اور ہر گھر کو ایک ملازمت دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ اسی طرح صدر وائی ایس آر کانگریس نے بھی عوام سے کئی وعدے کئے ہیں، تاہم جو بھی پارٹی حکومت تشکیل دے گی، کانگریس اپوزیشن کا تعمیری رول ادا کرتے ہوئے ان وعدوں پر عمل آوری کے لئے عوام کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT