Wednesday , August 15 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تقسیم اراضی اسکیم میں مسلمانوں کی شمولیت کو یقینی بنانے کا مطالبہ

تقسیم اراضی اسکیم میں مسلمانوں کی شمولیت کو یقینی بنانے کا مطالبہ

محبوب نگر 14 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شریمتی کویتا کشمیری پنڈت خواتین سے متعلق پارلیمنٹ میں بیان دے کر گجرات اور مظفر نگر کی خواتین کو فراموش کردیا ۔ محمد تقی حسین تقی نے ایک صحافتی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم اراضی اسکیم میں مسلمانوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے کیونکہ یو پی اے حکومت نے

محبوب نگر 14 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شریمتی کویتا کشمیری پنڈت خواتین سے متعلق پارلیمنٹ میں بیان دے کر گجرات اور مظفر نگر کی خواتین کو فراموش کردیا ۔ محمد تقی حسین تقی نے ایک صحافتی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم اراضی اسکیم میں مسلمانوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے کیونکہ یو پی اے حکومت نے مسلمانوں کی پسماندگی سے واقف ہونے کیلئے سچر کمیٹی و راجندر مشرا کمیشن نے پنی سفارشات میں واضح کردیا تھا کہ تمام پسماندہ طبقات میں سب سے نچلی سطح پر مسلمان ہی ہیں ۔ حکومت تلنگانہ ایس سی طبقات میں جہاں زرعی اراضی کی تقسیم عمل میں لارہی ہے وہیں دیہی علاقوں کے مسلمانوں کو بھی محروم نہ رکھا جائے کیونکہ یہاں کے مسلمان پسماندگی میں ایس سی سے بھی زیادہ ابتر حالات میں ہیں۔ انہو ںنے کے سی آر کے دفتر و ایم پی نظام آباد شریمتی کویتا کی جانب سے خواتین نے مہاراشٹرا ممبئی اور مظفر نگر فسادات میں عصمت ریزی کی شکار ہزاروں مسلم خواتین کو نظر انداز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT