تقسیم اراضی کے عمل کو قطعیت

نظام آباد:14؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ حکومت کی جانب سے دلتوں کی ترقی کیلئے اراضی تقسیم پروگرام منعقد کیا جارہا ہے 15؍ اگست جشن یوم آزادی کے موقع پر اراضی تقسیم کیلئے عہدیدار تجویز کو تیار کئے ہیں۔ نشاندہی کردہ 39 خاندانوں کو 3 ایکر اراضی جملہ 117 ایکر اراضی تقسیم کی جائے گی بقایہ افراد کیلئے اراضی کی نشاندہی کرتے ہوئے حکومت ب

نظام آباد:14؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ حکومت کی جانب سے دلتوں کی ترقی کیلئے اراضی تقسیم پروگرام منعقد کیا جارہا ہے 15؍ اگست جشن یوم آزادی کے موقع پر اراضی تقسیم کیلئے عہدیدار تجویز کو تیار کئے ہیں۔ نشاندہی کردہ 39 خاندانوں کو 3 ایکر اراضی جملہ 117 ایکر اراضی تقسیم کی جائے گی بقایہ افراد کیلئے اراضی کی نشاندہی کرتے ہوئے حکومت بہت جلد تقسیم کرے گی ۔ ضرورت پڑنے پر کسانوں سے بھی اراضی کی خریداری کرکے عہدیدار تقسیم کریں گے۔ بحالت موجودہ 6 حلقہ اسمبلی میں 6 مواضعات میںاراضی تقسیم کے عمل کو قطعیت دی گئی ہے۔ حکومت کی ہدایت کے مطابق ضلع کے 36 مواضعات میں اراضی کی تقسیم کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔ 4 ہزار خاندانوں کو اراضی تقسیم کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا اس خصوص میں 12 ایکر اراضی درکار ہونے کی نشاندہی کی گئی ۔ تاہم اراضی کم ہونے پر ایک حلقہ میں ایک موضع میں اس پروگرام کو ترتیب دیا گیا ۔ در حقیقت اراضی نہ رکھنے والے دلت خاندانوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اراضی تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ضلع کلکٹر رونالڈ روس نے استفادہ کنندگان کو اپنے چیمبر میں طلب کرتے ہوئے ان سے بات کی ۔ حکومت کی جانب سے دی جانے والی اراضی پر کاشت کرنے اور ترقی دینے کا مشورہ دیا۔ مرحلہ واری اساس پر مستحقین کو اراضی تقسیم کرنے کا اظہار کیاآرمور منڈل دگوپلی، سداشیو نگر منڈل لنگم پلی، بھکنور منڈل کاچہ پور، کمر پلی منڈل کونا پور، جکل منڈل کھتل واڑی، ورنی منڈل اکبر نگر موضع سے وابستہ استفادہ کنندگان کو 15 ؍ اگست کو اراضی تقسیم کی جائے گی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT