Wednesday , January 24 2018
Home / شہر کی خبریں / تقسیم ریاست کے پس منظر میں منجمد کردہ پی ڈی اکاونٹس کو استعمال کی اجازت

تقسیم ریاست کے پس منظر میں منجمد کردہ پی ڈی اکاونٹس کو استعمال کی اجازت

ڈائرکٹر ٹریژریز اینڈ اکاونٹس تلنگانہ کو تلنگانہ حکومت کی ہدایت ، جی او کی اجرائی

ڈائرکٹر ٹریژریز اینڈ اکاونٹس تلنگانہ کو تلنگانہ حکومت کی ہدایت ، جی او کی اجرائی
حیدرآباد۔/14اگسٹ، ( سیاست نیوز) ￿آندھرا پردیش کی تقسیم اور 2جون کو تلنگانہ ریاست کے قیام کے پس منظر میں تمام محکمہ جات کے پی ڈی اکاؤنٹس کو منجمد کردیا گیا تھا جس کے باعث مختلف محکمہ جات کو روز مرہ کے اخراجات اور اسکیمات پر عمل آوری کے سلسلہ میں فنڈز کی قلت کا سامنا تھا۔ اس سلسلہ میں مختلف محکمہ جات کی دشواریوں کا جائزہ لیتے ہوئے حکومت تلنگانہ نے محکمہ فینانس کو پی ڈی اکاؤنٹس کے استعمال کی اجازت دینے کی ہدایت دی ہے۔ اس سلسلہ میں باقاعدہ طور پر آج احکامات جاری کئے گئے۔ حکومت نے ڈائرکٹر ٹریژریز اینڈ اکاؤنٹس تلنگانہ کو ہدایت دی کہ وہ تلنگانہ کے اداروں کو پی ڈی اکاؤنٹس کا 50فیصد حصہ مختص کرتے ہوئے انہیں استعمال کی اجازت دے تاکہ محکمہ جات کی کارکردگی متاثر نہ ہو۔ پرنسپال سکریٹری فینانس وی ناگی ریڈی نے آج اس سلسلہ میں جی او ایم ایس 24جاری کیا۔ جی او میں کہا گیا ہے کہ آندھرا پردیش تنظیم جدید بل 2014کے نویں اور دسویں شیڈول میں شامل ادارے جن کی تقسیم ابھی باقی ہے انہیں پی ڈی اکاؤنٹس منجمد کئے جانے کے سبب مختلف مسائل کا سامنا ہے۔ حکومت نے 2جون کو پی ڈی اکاؤنٹس کے منجمد کئے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے ایسے تمام اداروں کے اکاؤنٹس بحال کرنے کی ہدایت دی جو نویں اور دسویں شیڈول میں شامل ہیں یا پھر جنہیں ابھی تک تقسیم نہیں کیا گیا۔ حکومت کا ادعا ہے کہ اکاؤنٹس کے انجماد کے سبب اداروں کی کارکردگی پر اثر پڑ رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT