Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / تقسیم ملازمین کے دوران تلنگانہ ملازمین کے ساتھ ناانصافی

تقسیم ملازمین کے دوران تلنگانہ ملازمین کے ساتھ ناانصافی

چیف تلنگانہ ایمپلائز این جی اوز وٹھل سیما۔ آندھرا کے لئے مختص، کے سی آر سے ملاقات اور احتجاج کا اعلان

چیف تلنگانہ ایمپلائز این جی اوز وٹھل سیما۔ آندھرا کے لئے مختص، کے سی آر سے ملاقات اور احتجاج کا اعلان

حیدرآباد /22 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ ایمپلائز این جی اوز کے چیف وٹھل کو ملازمین کی تقسیم کے دوران آندھرا پردیش کے لئے مختص کردیا گیا، جس پر مسٹر وٹھل نے سخت اعتراض کرتے ہوئے سربراہ ٹی آر ایس کے چندر شیکھر راؤ سے شکایت کرنے کا اعلان کیا۔ انھوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی تقسیم میں ہونے والی ناانصافی کے معاملے میں وہ ایک زندہ مثال ہیں۔ یہ فیصلہ ایسا ہے، جیسے متحدہ آندھرا کی تحریک چلانے والے اشوک بابو کو تلنگانہ کے لئے مختص کردیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ وہ خاموش نہیں رہیں گے، بلکہ اس کے خلاف ایک اور تحریک کا آغاز کریں گے، کیونکہ ابھی صرف مختص کیا گیا ہے، تاہم احکامات جاری ہونا باقی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ مقامی ہیں اور ضلع میدک سے تعلق رکھتے ہیں، اس کے باوجود ان کے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ تلنگانہ کے ہیں اور تلنگانہ تحریک میں اہم رول ادا کرچکے ہیں، لہذا وہ تلنگانہ کی تعمیر نو میں بھی اہم رول ادا کریں گے۔ وہ بہت جلد چیف منسٹر بننے والے کے چندر شیکھر راؤ کے علاوہ تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں شامل حلیف جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے خلاف ہونے والی سازش اور ناانصافیوں پر روشنی ڈالیں گے اور اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

TOPPOPULARRECENT