Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / تقسیم پسند طاقتیں ‘ دنیا میں ہندوستان کی شبیہہ بگاڑ رہی ہیں

تقسیم پسند طاقتیں ‘ دنیا میں ہندوستان کی شبیہہ بگاڑ رہی ہیں

 

نیویارک 21 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک پرامن اور یکجہتی والی قوم کی حیثیت سے عالمی سطح پر ہندوستان کی جو شبیہہ ہے اسے ان طاقتوں کی جانب سے بگاڑا جا رہا ہے جو ملک کو تقسیم کر رہی ہیں۔ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے یہ الزام عائد کیا ۔ راہول گاندھی امریکہ کے دو ہفتے طویل دورہ پر ہیں۔ انہوں نے تاریخی ٹائمز اسکوائر کے قریب ایک ہال میں تقریبا 2000 حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے اپنے دورہ کا اختتام کیا ۔ اس دورہ کے موقع پر راہول گاندھی نے امریکہ میں تھنک ٹینکس ‘ طلبا ‘ سیاست دانوں اور ماہرین تعلیم سے تبادلہ خیال کیا تاکہ ہندوستان کیلئے اپنے ویژن پر بات چیت ہوسکے ۔ بیرونی ہندوستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ ہی دنیا کو دکھایا ہے کہ ہم آہنگی کے ساتھ کس طرح رہا جاسکتا ہے ۔ ہزاروں برسوں سے ہندوستان کی ایک امن و ہم آہنگی والی شبیہہ رہی ہے ۔ اس کو اب چیلنج کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسی طاقتیں ہیں جو اس کو تقسیم کر رہی ہیں اور یہ ملک کیلئے بہت خطرناک ہے کہ بیرونی دنیا میںہماری شبیہہ متاثر ہوجائے ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ اپنے دورہ امریکہ کے دوران انہوں نے ڈیموکریٹک اور ریپبلیکن پارٹیوں کے کئی افراد سے بات چیت کی ہے جنہوں نے ان سے ہندوستان میں جاری حالات پر سوال کئے ہیں۔ یہ واضح کرتے ہوئے کہ دنیا میں ہندوستان کا وقار بہت اہمیت کا حامل ہے راہول گاندھی نے کہا کہ دنیا بدل رہی ہے اور لوگ ہندوستان کی سمت دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرتشدد دنیا کے کئی ممالک ہندوستان کی سمت دیکھ رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ 21 ویں صدی کا شائد ہندوستان کے پاس کوئی جواب ہو ۔ شائد ہندوستان کے پاس پر امن بقائے باہم کا جواب موجود ہے ایسے میں ہم اپنے انتہائی قیمتی اثاثہ سے محروم نہیں ہوسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا سب سے قیمتی انثاثہ یہ ہے کہ اس کے 1.3 بلین لوگ خوشی سے ‘ عدم تشدد کے ساتھ اور پرامن طور پر ایک دوسرے کے ساتھ رہیں۔ دنیا اسی لئے ہماری عزت کرتی ہے ۔ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جو اس کے سب لوگوں کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں حیرت ہوئی کہ جو تشویش وہ لوگوں کے ساتھ بانٹنا چاہتے تھے وہی بات خود ان لوگوں نے ان سے کہی ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT