Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / تقسیم پسند قوتوں کو شکست دینے کی ضرورت

تقسیم پسند قوتوں کو شکست دینے کی ضرورت

علیگڑھ ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہندوستان کی کثیر جہتی تاریخی روایات اس کی سب سے بڑی قوت یا طاقت ہیں، مؤرخین اور سماجی جہت کاروں نے آج کہا کہ تقسیم پسند قوتیں جو اس ملک کو کمزور کررہی ہیں، ان کا سامنا کرنے کیلئے واحد راستہ یہ یقینی بنانا ہیکہ صحیح اور غیرجانبدار تاریخ پڑھائی جائے۔ جامع ملیہ اسلامیہ یونیورسٹ

علیگڑھ ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہندوستان کی کثیر جہتی تاریخی روایات اس کی سب سے بڑی قوت یا طاقت ہیں، مؤرخین اور سماجی جہت کاروں نے آج کہا کہ تقسیم پسند قوتیں جو اس ملک کو کمزور کررہی ہیں، ان کا سامنا کرنے کیلئے واحد راستہ یہ یقینی بنانا ہیکہ صحیح اور غیرجانبدار تاریخ پڑھائی جائے۔ جامع ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے ممتاز مورخ پروفیسر رضوان قیصر نے کہا کہ تاریخ کسی واقع جدید اور آج کی دنیا کے کسی جمہوری ملک کو آگے بڑھانے اور طاقتور بنانے کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے۔ وہ ہندوستان کی جدوجہد آزادی میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے فارغ التحصیل حضرات کے رول پر قومی سمینار سے مخاطب تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی قوم کی تاریخ کو معمولی سیاسی یا فرقہ وارانہ فوائد کیلئے مسخ کرنے کی کوئی بھی کوشش اس قوم کو کمزور اور بالآخر منتشر کردینے کا مؤجب بن جاتی ہے۔ صدارتی خطبہ میں اے این یو وائس چانسلر لیفٹننٹ جنرل ضمیرالدین شاہ نے کہا کہ ہم ہندوستان کی پہلی جلاوطن حکومت جس کی قیادت 1915ء میں راجہ مہندر پرتاپ نے کابل میں بھی، اس کے قیام کا موجب بننے والے حالات خود مکمل تواتر کے ساتھ قوم کے سامنے پیش کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT