Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / تقسیم کے ذمہ داروں کو بے نقاب کرونگا : کرن

تقسیم کے ذمہ داروں کو بے نقاب کرونگا : کرن

حیدرآباد 20 جنوری ( این ایس ایس ) چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی نے آج کہا کہ وہ ان افراد کو بے نقاب کرینگے جو ریاست کی تقسیم کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے تلنگانہ بل پر اظہار خیال کے دوران یہ انکشاف کرنے کا ادعا کیا ۔ جب تلگودیشم لیڈر پی کیشو جب صدر کل ہند کانگریس سونیا گاندھی کی شہریت کے تعلق سے سوال کر رہے تھے چیف منسٹر نے مداخلت کی اور ا

حیدرآباد 20 جنوری ( این ایس ایس ) چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی نے آج کہا کہ وہ ان افراد کو بے نقاب کرینگے جو ریاست کی تقسیم کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے تلنگانہ بل پر اظہار خیال کے دوران یہ انکشاف کرنے کا ادعا کیا ۔ جب تلگودیشم لیڈر پی کیشو جب صدر کل ہند کانگریس سونیا گاندھی کی شہریت کے تعلق سے سوال کر رہے تھے چیف منسٹر نے مداخلت کی اور ان کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ پہلے ہی وضاحت کرچکی ہے کہ سونیا گاندھی ہندوستان کی شہری ہیں۔ وہ لوک سبھا کی رکن ہیں اور یو پی اے کی سربراہ ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آنجہانی نرسمہا راؤ کو ‘ سونیا گاندھی کے وزیر اعظم بننے سے انکار کے بعد ہی یہ عہدہ حاصل ہوا تھا ۔

چیف منسٹر نے کہا کہ وہ ریاست کی تقسیم کیلئے ذمہ دار افراد کو بے نقاب کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ارکان کو چاہئے کہ وہ صرف تلنگانہ مسودہ بل کی تائید یا مخالفت ہی میں اظہار خیال کریں۔ وزیر لیبر مسٹر ڈی ناگیندر نے کرسی صدارت سے درخواست کی کہ پی کیشو نے جو نازیبا ریمارکس کئے ہیں ان کو اسمبلی ریکارڈز سے حذف کیا جائے ۔ انہوں نے تنقید کی کہ کوئی بھی حیدرآبادی عوام کے تعلق سے فکرمند نہیں ہے اور ہر کوئی ووٹوں کیلئے ڈراما بازیاں کر رہا ہے ۔ امور مقننہ کے وزیر شیلجہ ناتھ نے کہا کہ تلگودیشم ہی ریاست میں غیر یقینی کیفیت کی ذمہ دار ہے اور اسے سونیا گاندھی کی شہریت پر سوال کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر تلگودیشم پارٹی ریاست کو متحد رکھنے کیلئے سنجیدہ ہے تو صدر تلگودیشم کو یہ بیان دینا چاہئے کہ ان کی پارٹی متحدہ ریاست کی حامی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT