Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تقسیم کے مراحل کی عدم تکمیل کی وجہ تلنگانہ کی ترقی میں تاخیر

تقسیم کے مراحل کی عدم تکمیل کی وجہ تلنگانہ کی ترقی میں تاخیر

نظام آباد /11 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرکزی حکومت کے عہدیداروں کی لاپرواہی اور تقسیم کے مراحل کی عدم تکمیل کی وجہ سے ہی تلنگانہ کی ترقی میں تاخیر ہو رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار رکن پارلیمنٹ نظام آباد شریمتی کے کویتا نے کل بالکنڈہ حلقہ کے کمرپلی منڈل سے تڑپاکلا گوداواری تک 12.90کروڑ روپئے سے تعمیر کئے جانے والی سڑک کے کاموں کا سنگ بنیا

نظام آباد /11 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرکزی حکومت کے عہدیداروں کی لاپرواہی اور تقسیم کے مراحل کی عدم تکمیل کی وجہ سے ہی تلنگانہ کی ترقی میں تاخیر ہو رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار رکن پارلیمنٹ نظام آباد شریمتی کے کویتا نے کل بالکنڈہ حلقہ کے کمرپلی منڈل سے تڑپاکلا گوداواری تک 12.90کروڑ روپئے سے تعمیر کئے جانے والی سڑک کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد منعقدہ جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی تقسیم کے مراحل کی عدم تکمیل کی وجہ سے تمام محکمہ جات کے ترقیاتی کام متاثر ہو رہے ہیں ۔ غیر مستحکم افراد کو وظائف راشن کارڈس کی منظوری کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ ٹی آر ایس حکومت تمام وعدوں کی تکمیل اور اعلانات پر عمل آوری کیلئے کوشاں ہیں ۔ پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے ریاست میں واٹر گریڈ قائم کیا جارہا ہے ۔ تانڈور کو گرام پنچایت کا درجہ دینے کیلئے سنجیدہ ا قدامات کئے جارہے ہیں ۔ خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے ہر ڈوکرا گروپ کو ایک لاکھ کے بجائے 10 لاکھ روپئے منظوری کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ضلع میں ہلدی بورڈ کے قیام کیلئے بھی کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ ٹاملناڈو حکومت کی جانب سے بھی اس بارے میں جدوجہد کی جارہی ہے ۔ گوداوری پوشکارالو کا بڑے پیمانے پر ضلع میں انعقاد کیلئے کوشش کی جارہی ہے ۔ اسی کے تحت مورتاڑ پالم سے گوداوری تک ڈبل روڈ تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ بیڑی صنعت کے تحفظ کیلئے بھی اقدامات کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ قبل از شریمتی کویتا نے مورتاڑ پولیس اسٹیشن کا افتتاح بھی کیا اور تلنگانہ میں خواتین کے تحفظ کے بارے میں حکومت کی جانب سے سنجیدہ اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور ان پر ہونے والی ظلموں کے خلاف سختی سے نمٹنے رہی ہے اور ان پر ہونے والے ظلموں کے خلاف سختی سے نمٹنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی بالکنڈہ پرشانت ریڈی نے کہا کہ بالکنڈہ حلقے کی ترقی کیلئے چیف منسٹر مسٹر چندرا شیکھر راؤ کوشاں ہیں اور گوداوری پوشکارالو کے انعقاد کیلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر ضلع ٹی آر ایس صدر ایگا گنگاریڈی ، ڈی آئی جی سوریا نارائنہ ضلع ایس پی ڈاکٹر ترون جوشی ، ڈی ایس پی رام ریڈی سرکل انسپکٹر محمد وحیدالدین کے علاوہ ٹی آر ایس کے قائدین بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT