Friday , November 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تقویٰ اختیار کرنے عازمین حج سے خواہش

تقویٰ اختیار کرنے عازمین حج سے خواہش

نظام آباد میں طبی کیمپ کا انعقاد، مولانا ولی اللہ قاسمی کا خطاب
نظام آباد:17 ؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا سید ولی اللہ قاسمی صدر حج سوسائٹی نظام آباد کی نگرانی میں عازمین حج 2016 کیلئے کلاسک فنکشن ہال قلعہ روڈ پر  میڈیکل اور فٹنس کیمپ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میںڈاکٹر محمد خواجہ معین الدین ایم ڈی اور لیڈ ی ڈاکٹر لبنی نوشین ایم ایس حیات ہاسپٹل خلیل واڑی نے عازمین حج کی تشخیص کے بعد میڈیکل اور فٹنس سرٹیفکٹ جاری کئے ۔ اس کیمپ میں ضلع کے تمام عازمین حج مرد و خواتین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مولانا سید ولی اللہ قاسمی امام و خطیب مکہ مسجد نے اپنے بیان میں عازمین سے خواہش کی کہ وہ تقویٰ اختیار کریں۔ معافی تلافی کراکے جائیں ۔ حقوق العباد کی ادائیگی کا خاص خیال اور اللہ تعالیٰ سے رابطہ کا معاملہ رکھیں ۔ ضابطہ کی کارروائی سمجھ کر اپنی عبادتوں اور اعمال کا معاملہ رکھیں۔ ڈاکٹر واجد القادر میڈیکل آفیسر (ریٹائرڈ ) ارسہ پلی ہیلتھ سنٹر نے بھی پروگرام میں شرکت کی اور عازمین کا معائنہ کیا۔قبل ازیں جلسہ کا آغاز امام و خطیب مسجد ابراہیم خلیل کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ جناب سید افتخار نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔ جلسہ میں عازمین حج کو حج و عمرہ کی کتابیں مفت مہیا کی گئیں ۔ آغاز میں محمد نصیر الدین سکریٹری نے حج سوسائٹی کے قیام و اغراض مقاصد پر تفصیلی گفتگو کی ۔اس موقع پر محمد اظہر فاروقی نائب صدر حج سوسائٹی، وسیم خان، اعجاز احمد خان میونسپل کنٹراکٹر، محمد اظہر، محمد صدیق، خواجہ معین الدین ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر، محمد عبدالحمید(ہیڈ ماسٹر بودھن) ، محمد حامد علی، عثمان خان ، ڈاکٹر اسلم فاروقی، ایم اے بصیر، محمد معین الدین، ثناء اللہ، فخر الدین، شیخ محبوب(کاماریڈی)، سعداللہ ( بودھن)، نثار احمد کلاسک، ایم اے رحیم، محمد افضل و دیگر موجود تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT