Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / تلاشی مہم کے دوران 54 کروڑ روپئے ضبط : بھنور لال

تلاشی مہم کے دوران 54 کروڑ روپئے ضبط : بھنور لال

حیدرآباد 23 مارچ ( پی ٹی آئی ) الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار نے آج یہاں کہا کہ لوک سبھا انتخابات سے قبل جاری تلاشی مہم کے دوران تاحال مجموعی طور پر 54 کروڑکی بھاری رقم ضبط کرلی گئی ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر بھنور لال نے آج یہا ں جاری کردہ بیان میں کہا کہ 54,00,49,827 روپئے ضبط کرلئے گئے ہے۔ علاوہ ازیں 1,400 لائسنس یافتہ اسلحہ یا تو پولیس میں جمع کردی

حیدرآباد 23 مارچ ( پی ٹی آئی ) الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار نے آج یہاں کہا کہ لوک سبھا انتخابات سے قبل جاری تلاشی مہم کے دوران تاحال مجموعی طور پر 54 کروڑکی بھاری رقم ضبط کرلی گئی ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر بھنور لال نے آج یہا ں جاری کردہ بیان میں کہا کہ 54,00,49,827 روپئے ضبط کرلئے گئے ہے۔ علاوہ ازیں 1,400 لائسنس یافتہ اسلحہ یا تو پولیس میں جمع کردیئے گئے ہیں یا پھر ضبط کرلئے گئے ہیں۔ آندھرا پردیش کی غیر معمولی انتخابی صرفہ کرنے والی ریاست کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے اور ہر پارلیمانی حلقہ میں امیدواروں کی جانب سے کئے جانے والے خرچے پر نظر رکھنے کیلئے ایک یا اس سے زائد مبصرین تعینات کرنا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لوک سبھا کیلئے تلنگانہ میں 30 اپریل اور سیما آندھرا 7 مئی کو رائے دہی ہوگی اس دوران آندھرا پردیش فیڈریشن آف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف اے پی سی سی آئی) کے ایک وفد ے چیف الیکٹرول آفیسر سے ملاقات کرتے ہوئے تلاشی مہم کے دوران رقومات کی ضبطی سے تاجر برادری کو ہونے والی دشواریوں سے واقف کروایا۔
فیڈریشن کے بیان میں کہا گیا تھا کہ ’’وفد نے انتخابات کے دوران نقد رقومات کی دیوانہ وار منتقلی کی سرکوبی کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کی ستائش کی تاہم تجارتی برادری کو اس سے ہونے والی دشواریوں سے بھی واقف کروایا۔وفد ے کہا کہ معمول کے تجارتی معاملات کے ضمن میں رقومات کی منتقلی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT