Wednesday , December 13 2017
Home / مذہبی صفحہ / تلاش گمشدہ یا گمشدگی

تلاش گمشدہ یا گمشدگی

جناب محمد رضی الدین معظم

٭ بلالحاظ عمر اگر کوئی شخص گم ہو جائے تو اول و آخر گیارہ بار درود شریف اور ۹۱۱ بار ’’یاحفیظ‘‘ پڑھ کر دعاء کریں۔ سات روز تک یہ عمل جاری رکھیں، ان شاء اللہ تعالیٰ درمیان ہی میں گمشدہ شخص واپس آجائے گا۔
٭ اول و آخر گیارہ بار یہ درود شریف پڑھیں: ’’اللّٰھم صل علی محمد سید الابرار فاتح الاسرار وبارک وسلم‘‘۔ پھر سورہ بقرہ کی آیت ۸۴۱ ایک ہزار بار پڑھیں اور دو رکعت صلوۃ الحاجت کی نیت سے پڑھ کر گمشدہ کا نام لے کر دعاء کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ تین روز تک گمشدہ شخص واپس آجائے گا۔
٭ سورۂ حدید کی ابتدائی ۶ آیات ۳۱۲بار پڑھ کر گمشدہ کا نام لے کر دعاء کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ بہت جلد کامیابی ملے گی۔
٭ جب سب لوگ سوجائیں تو مکان کے چاروں کونوں میں کھڑے ہوکر ۷۰ بار ’’یامعید‘‘ پڑھیں۔ پھر ’’یامعید‘ ‘کہتے ہوئے گمشدہ شخص کا نام لے کر سجدہ کی حالت میں دعاء کریں۔ سات روز تک یہ عمل جاری رکھیں، علاوہ ازیں ایک تعویذ اس طرح بنائیں کہ درمیان میں گمشدہ شخص کا نام اور اس کی ماں کا نام لکھیں اور تعویذ کے چاروں کونوں میں ’’یامحصی‘‘ لکھ کر تعویذ کو کسی درخت سے لٹکا دیں، ان شاء اللہ تعالیٰ ضرور کامیابی ملے گی۔

TOPPOPULARRECENT