Tuesday , September 18 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ، اے پی میں آئندہ 48 گھنٹوں تک گرمی کی لہر

تلنگانہ ، اے پی میں آئندہ 48 گھنٹوں تک گرمی کی لہر

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جولائی : ( ایجنسیز ) : تلنگانہ اور سیما آندھرا علاقوں میں مزید دو روز گرمی کی لہر جاری رہے گی ۔ محکمہ انڈین میٹرولوجی نے یہ بات بتائی ۔ محکمہ کے جاری کردہ موسمی بلیٹن میں بتایا گیا کہ دونوں ریاستوں میں موسم کے خشک رہنے کی وجہ جنوب مغرب میں کمزور مانسون ہیں جس کی وجہ دن رات درجہ حرارت میں اضافہ درج ہورہا ہے ۔ علاقے تلنگانہ میں اوسط سے تین تا آٹھ ڈگری جب کہ سیما آندھرا میں تین تا پانچ ڈگری درجہ حرارت زائد درج ہوا ہے ۔ دونوں ریاستوں میں گرم ہوائیں چل رہی ہیں ۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں میں شمالی تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد ، میدک ، ورنگل اور آندھرا پردیش کے اضلاع کرنول ، چتور ، گنٹور اور کرشنا میں گرمی کی لہر جاری رہے گی ۔ تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ہلکی بارش بھی بعض مقامات پر ہوسکتی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT