Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ، اے پی میں گنیش چتورتھی تہوار کا آغاز

تلنگانہ ، اے پی میں گنیش چتورتھی تہوار کا آغاز

حیدرآباد۔ 17 ستمبر (سیاست نیوز) دونوں ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں 10 روزہ گنیش چتورتھی تہوار کا آغاز ہوا۔ گنیش کے بھکتوں نے مندروں اور پنڈالوں کا دورہ کرتے ہوئے پوجاکی۔ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ خیریت آباد گنیش منڈپ پہنچ کر خصوصی پوجا کی ۔ انہوں نے عوام کو مبارکباد بھی دی ہے۔ حیدرآباد و سکندرآباد میں گنیش اتسو کے لئے عوام میں جوش و خروش دیکھا گیا۔ خیریت آباد کے گنیش  منڈپ میں ایستادہ مورتی 59 فٹ کی ہے جو شہر کی سب سے مقبول طویل قامت والی مورتی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT