Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ ، ساحلی آندھرا میں درجہ حرارت میں کمی کی پیش قیاسی

تلنگانہ ، ساحلی آندھرا میں درجہ حرارت میں کمی کی پیش قیاسی

حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ ساحلی آندھرا میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوگی جب کہ تلنگانہ ساحلی آندھرا کے چند علاقوں میں درجہ حرارت میں 2 تا 4 ڈگری کی کمی واقع ہوگی ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا تلنگانہ ، رائلسیما میں آئندہ پانچ دنوں میں موسم خشک رہے گا ۔ جب کہ ساحلی آندھرا کے چند مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوگی ، ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی ۔ آج تلنگانہ ، ساحلی آندھرا میں موسم میں کوئی خاص تبدیلی محسوس نہیں کی گئی ۔ اعظم ترین درجہ حرارت محبوب نگر تلنگانہ میں 35 ڈگری اور آندھرا اونگول میں 37 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جب کہ اقل ترین درجہ حرارت میدک ، تلنگانہ میں 13 ڈگری جب کہ مندگاما آندھرا 14 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT