Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ آئی ٹی شعبہ میں میں ہینڈلوم ملبوسات کی مقبولیت

تلنگانہ آئی ٹی شعبہ میں میں ہینڈلوم ملبوسات کی مقبولیت

حیدرآباد۔ 14 جنوری (پی ٹی آئی) تلنگانہ کے آئی ٹی شعبہ کے لاکھوں ملازمین کو کم سے کم ہفتہ میں ایک مرتبہ ہینڈلوم کے ملبوسات پہننے کیلئے تلنگانہ حکومت کی طرف سے کی گئی اپیل کو اچھا ردعمل ملا ہے۔ آئی ٹی سیکریٹری جیئش رنجن نے کہا کہ وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے گزشتہ سال اس ضمن میں اپیل کے ساتھ اس مساعی کا آغاز کیا تھا اور اس پر اچھا ردعمل دیکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ایک اچھی خاصی تعداد یہ (ہینڈلوم کے ملبوسات) استعمال کررہی ہے۔ ہم خوش ہے کہ (آئی ٹی) صنعت نے ہماری درخواست پر اچھا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ حکومت کی مساعی پر عمل کرتے ہوئے فیسیلیٹیز مینجمنٹ کونسل (ایف ایم سی) تلنگانہ کے صدر ایم ستیہ نارائنا نے رابطہ کاری کا بیڑا اُٹھایا اور آئی ٹی شعبہ سے وابستہ 4.50 لاکھ ملازمین میں ہینڈلوم ملبوسات کو مقبول بنانے کیلئے کامیاب مہم چلائی۔ اس مساعی کے ایک حصہ کے طور پر ایف ایم سی تلنگانہ نے آئی ٹی صنعت میں ’ہینڈلوم منڈے‘ منانے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے ارکان نے ’ہفتہ وار یوم ہینڈلوم کے فروغ کیلئے گزشتہ ہفتہ شہر کے آئی ٹی ہب میں 5 کیلومیٹر کی سائیکل رانی مہم کا اہتمام بھی کیا تھا۔ ستیہ نارائنا نے کہا کہ ایف ایم سی سی کے زیراہتمام رواں ماہ کے اواخر کے دوران راہیجا پارک میں دوسرے ایونٹ کا اہتمام کیا جائے گا جہاں آئی ٹی کی 100 کمپنیاں واقع ہیں۔

TOPPOPULARRECENT