Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ آبپاشی پراجکٹس کی از سر نو صورت گری کی ضرورت : ہریش راؤ

تلنگانہ آبپاشی پراجکٹس کی از سر نو صورت گری کی ضرورت : ہریش راؤ

حیدرآباد ۔ 14 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز): وزیر آبپاشی تلنگانہ مسٹر ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ تلنگانہ میں پائے جانے والے آبپاشی پراجکٹس کی ’’ ری ڈیزائننگ ‘‘ ( از سر نو صورت گری ) کرنے کی شدید ضرورت ہے ۔ آج یہاں تلنگانہ قانون ساز کونسل میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ سابق حکومتیں آبپاشی پراجکٹس کی از سر نو ڈیزائننگ میں تلنگانہ عوام کو دھوکہ دی ہیں ۔ پرانہیتا ، چیوڑلہ ، پراجکٹ کے معاملہ میں بھی سابق حکومتوں نے تلنگانہ عوام کو گمراہ کیا اور کہا کہ 7 لنکس 28 پیاکیجس کے ساتھ پرانہیتا ۔ چیوڑلہ پراجکٹ کے ڈیزائن کو مرتب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کرشنا ، گوداوری ، ندیوں پر تعمیر کئے جانے والے پراجکٹوں پر تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کر کے ہی کوئی قطعی فیصلہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاریہ اسمبلی اجلاس کے فوری بعد تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب کر کے بات چیت کی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT